انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 552 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 552

انوار العلوم جلد ۷ ۵۵۲ الموعود اس موقع پر بعض غیر مبائعین یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے۔اس لئے یہ زیادتی اور ترقی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ثبوت ہے تمہارا اس سے اپنی صداقت کے متعلق کوئی استدلال کرنا درست نہیں ہوسکتا۔اس میں کوئی محبہ نہیں کہ سلسلہ کی تمام ترقیات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف ہی منسوب ہوں گی۔مگر سوال تو یہ ہے کہ کیا الہام میں یہ بھی ذکر تھا کہ یہ الہام ایک جھوٹے کے ذریعہ پورا ہوگا۔مولوی محمد علی صاحب جو بچے ہوں گے اُن کے ذریعہ پورا نہیں ہو گا۔آخر وہ کیا ہے کہ ایک کاذب کے ذریعہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام پورا ہو رہا ہے اور جماعت احمد یہ اکناف عالم میں پھیلتی جا رہی ہے مگر صادق کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔مبائعین کے غلبہ کا ایک بین ثبوت ایک دفعہ غیر مباھین نے لکھا کہ ہماری ! جماعت میں علمی لوگ زیادہ ہیں مگر تمہاری جماعت میں علمی لوگ کم ہیں۔میں نے اُس وقت چیلنج دیا کہ تم اپنی جماعت کے تمام بی۔اے اور ایم۔اے تعلیم یافتہ لوگوں کی فہرست شائع کر دو۔میں اپنی جماعت کے بی۔اے اور ایم۔اے پاس افراد کی فہرست شائع کر دوں گا۔پھر خود بخود پتہ لگ جائے گا کہ علمی لوگ ہماری جماعت میں زیادہ ہیں یا تمہاری جماعت میں۔اسی طرح انہوں نے صحابہ کا ذکر کیا کہ ہماری جماعت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ زیادہ شامل ہیں۔میں نے کہا کہ تم اپنی جماعت کے صحابہ کی فہرست شائع کر دو میں اپنی جماعت کے صحابہ کی فہرست شائع کر دوں گا۔پھر خود بخود معلوم ہو جائے گا کہ صحابہ کی اکثریت کس طرف ہے۔مگر وہ اس مقابلہ میں نہ نکلے اور نہ نکل سکتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہماری جماعت ہر لحاظ سے اُن پر فوقیت رکھتی ہے اور یہ اس الہام کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی مجھے ہوا کہ إنّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ غیر مبائعین میں افتراق پیدا ہونے کی خبر (۲) دوسرے اللہ تعالی نے غیر مبائعین کے فتنہ کے شروع