انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 546 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 546

انوار العلوم جلد کا ۵۴۶ الموعود مقابلہ نہ کرسکیں گے اور پھر وہ زندہ بھی رہے گا اور اپنی چالا کی اور ہوشیاری سے ساری دنیا میں مشہور ہو جائے گا۔اگر یہی نتیجہ نکالا جائے تو میں کہتا ہوں کہ کیا کسی انسان کو یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ ایسی پیشگوئی کر سکے اور کہہ سکے کہ ۹ سال کے اندر میرے ہاں ایک ایسا لڑکا پیدا ہو گا جو ایسا ذہین اور ہوشیار ہوگا کہ بڑے بڑے مولوی بھی اُس کے مقابلہ میں کھڑے ہونے کی جرات نہیں کر سکیں گے پھر کیا وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ایسا لڑکا زندہ رہے گا۔اور کیا وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ایسا لڑکا اپنی چالاکی سے ساری دنیا میں مشہور ہو جائے گا ؟ اگر وہ یہ بہانہ کرتے ہیں تو بیشک وہ میرا نام چالاک رکھ دیں، مجھے ہوشیار اور تجربہ کار کہہ لیں۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کی صداقت میں قحبہ نہیں ہو سکتا اور ماننا پڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو خبر دی تھی کہ آپ کے ہاں ایک ایسا لڑکا پیدا ہو گا جو مولویوں کو شکست دے گا ، وہ خبر سچی ثابت ہوئی۔خدا نے مجھے ایسی مدد دی ہے اور میری تائید میں اپنے نشانات کو اس طرح پئے در پے نازل کیا ہے کہ آج دشمن میرے مقابل پر سوائے آئیں بائیں شائیں کرنے کے کوئی بھی معقول اور صحیح بات اپنی زبان پر نہیں لا سکتا اور اس طرح اپنی شکست کو تسلیم کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کی صداقت کو وہ اپنے عمل سے واضح کر رہا ہے۔میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا یہ چیلنج ہر اُس شخص کے لئے اب بھی قائم ہے جو مقابلہ کا اہل ہو۔یعنی وہ اس حیثیت کا ہو کہ اُس سے مقابلہ کرنا کوئی فائدہ رکھتا ہو۔ورنہ یوں تو ہر آدمی چیلنج کو قبول کرنے کا اعلان کر سکتا ہے اور وقت کے ضیاع سے زیادہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔مصلح موعود کا علوم باطنی سے پر کیا جانا دوری خبر اس پیشگوئی میں مہدی کی تھی کہ وہ باطنی علوم سے پر کیا جائے گا۔باطنی علوم سے مراد وہ علوم مخصوصہ ہیں جو خدا تعالیٰ سے خاص ہیں جیسے علم غیب ہے جسے وہ اپنے ایسے بندوں پر ظاہر کرتا ہے جن کو وہ دنیا میں کوئی خاص خدمت سپر د کرتا ہے تا کہ خدا تعالیٰ سے اُن کا تعلق ظاہر ہو اور وہ اُن کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان تازہ کر سکیں۔سو اس شق میں بھی اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص عنایت فرمائی ہے اور سینکڑوں خوا ہیں اور الہام مجھے ہوئے ہیں جو علوم غیب پر مشتمل ہیں مگر میں مثال کے طور پر صرف چند کا اِس جگہ ذکر کرتا ہوں۔