انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 532 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 532

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۳۲ الموعود اُنچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمۃ اللہ خان ہوگا۔پچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ ناصر الدین ہوگا۔اکیاونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فاتح الدین ہوگا۔با ونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر ثانی ہوگا۔یہ علامتیں ہیں جو اس پیشگوئی میں آنے والے کے متعلق بیان کی گئی ہیں۔ان میں سے کچھ علامتیں تو ایسی ہیں جو صرف مومنوں کے متعلق ہیں اور وہی ان کی صداقت کی گواہی دے سکتے ہیں۔لیکن بعض علامتیں ایسی ہیں جو نہ ماننے والوں کے متعلق ہیں اور اُن علامات کو پیش کر کے اُن پر حجت تمام کی جاسکتی ہے۔میں اس وقت ایسی ہی علامات کو لیتا ہوں جن کے پورا ہونے کا دشمن سے دشمن بھی انکار نہیں کر سکتا۔پہلی پیشگوئی یہ کی گئی تھی کہ وہ صلح موعود کا علوم ظاہری سے پر کیا جانا علوم ظاہری سے پُر کیا جائے گا۔اس پیشگوئی کا مفہوم یہ ہے کہ وہ علومِ ظاہری سیکھے گا نہیں بلکہ خدا کی طرف سے اُسے یہ علوم سکھائے جائیں گے۔یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ یہاں یہ نہیں کہا گیا کہ وہ علوم ظاہری میں خوب مہارت رکھتا ہوگا بلکہ الفاظ یہ ہیں کہ وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی اور طاقت اُسے یہ علوم ظاہری سکھائے گی۔اُس کی اپنی کوشش اور محنت اور جدو جہد کا اس میں دخل نہیں ہو گا۔یہاں علوم ظاہری سے مُراد حساب اور سائنس وغیرہ علوم نہیں ہو سکتے کیونکہ یہاں پر کیا جائے گا“ کے الفاظ ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے یہ علوم سکھائے جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سائنس اور حساب اور جغرافیہ وغیرہ علوم نہیں سکھائے جاتے بلکہ دین اور قرآن سکھایا جاتا ہے۔پس پیشگوئی کے ان الفاظ کا کہ وہ علومِ ظاہری سے پُر کیا جائے گا یہ مفہوم ہے کہ اُسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے علوم دینیہ اور قرآنیہ سکھلائے جائیں گے اور خدا خود اُس کا معلم ہوگا۔میری تعلیم جس رنگ میں ہوئی ہے وہ اپنی ذات میں ظاہر کرتی ہے کہ انسانی ہاتھ میری تعلیم میں نہیں تھا۔میرے اساتذہ میں سے بعض زندہ ہیں اور بعض فوت ہو چکے ہیں۔میری تعلیم کے