انوارالعلوم (جلد 17) — Page 531
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۳۱ الموعود ستائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کا نزول بہت مبارک ہوگا۔اٹھائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کا نزول جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔اُنتیسو میں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ نور ہو گا۔تیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ خدا کی رضامندی کے عطر سے ممسوح ہوگا۔اکتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا اُس میں اپنی روح ڈالے گا۔بتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہوگا۔تینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ جلد جلد بڑھے گا۔چونتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔پینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔چھتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ قو میں اس سے برکت پائیں گی۔سینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔اڑتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دیر سے آنے والا ہو گا۔انتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دُور سے آنے والا ہوگا۔چالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فخر رسل ہوگا۔اکتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کی ظاہری برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔بیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اُس کی باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔تینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ یوسف کی طرح اُس کے بڑے بھائی اس کی مخالفت کریں گے۔چوالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر الدولہ ہوگا۔پینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ شادی خاں ہوگا۔چھیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ عالم کباب ہوگا۔سینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ حسن واحسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا۔اڑتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ العزیز ہو گا۔