انوارالعلوم (جلد 17) — Page 501
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۰۱ الموعود شہرت پائے گا۔قریب زمانہ میں پیدا ہونے والے ایک اورلڑکے کی خبر پھر اسی اشتہار لکھا کہ : - میں آپ نے توجہ کی گئی تو آج آٹھ اپریل ۱۸۸۶ ء میں اللہ جل شانہ کی طرف سے اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو ایک مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا با لضرور اس کے قریب حمل میں لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جواب پیدا ہوگا یہ وہی لڑکا ہے یا وہ کسی اور وقت میں 9 برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔اور پھر بعد اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں۔۱۵ غرض اس اشتہار کے ذریعہ سے جو ۱/۸اپریل ۱۸۸۶ء کو شائع کیا گیا تھا آپ نے لوگوں کے اعتراض کا جواب دے دیا کہ اوّل تو تم جو اعتراض کرتے ہو کہ کسی لڑکے کے پیدا ہونے کی خبر دینا پیشگوئی نہیں کہلا سکتا اس لحاظ سے درست نہیں کہ میں نے صرف ایک لڑکے کے پیدا ہونے کی خبر نہیں دی بلکہ ایک ایسے لڑکے کے پیدا ہونے کی خبر دی ہے جو اپنے ساتھ کئی قسم کی صفات رکھتا ہوگا اور اُن صفات خاصہ کے ساتھ کسی کی پیدائش کی خبر دینا انسانی قیاس کا نتیجہ نہیں ہوسکتا۔دوسرے تم نے یہ اعتراض کیا تھا کہ 9 برس بہت لمبی معیاد ہے اِس قد ر لمبے عرصہ میں تو بہر حال کوئی نہ کوئی لڑکا پیدا ہوسکتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے۔پس تمہارا یہ اعتراض بھی باطل ہو گیا کہ ۹ برس بہت لمبی میعاد ہے۔اتنے عرصہ میں تو کوئی نہ کوئی لڑکا پیدا ہو ہی سکتا ہے کیونکہ میں ایک ایسے لڑکے کی بھی خبر دیتا ہوں جو قریب زمانہ میں پیدا ہو گا لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ جولڑ کا اب قریب ترین عرصہ میں پیدا ہونے والا ہے یہ وہی موعود دلڑ کا ہے یا وہ کسی اور وقت میں 9 برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔غرض جس قدر اعتراضات لوگوں کی طرف سے ہوئے اُن تمام کے جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے متواتر اپنے اشتہارات میں