انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 500

انوار العلوم جلد ۱۷ الموعود معجزات کا ظہور دیکھ کر خوش نہیں ہوتے بلکہ اُن کو بڑا رنج پہنچتا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔اس سے بھی ظاہر ہے کہ آپ نے دنیا کے سامنے اس حقیقت کو پیش فرمایا تھا کہ یہ نشان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہوگا اور اس سے دنیا پر آپ کے معجزات کا سچا ہونا ثابت ہو جائے گا۔مصلح موعود کی پیدائش کیلئے نو سال کی میعاد کا تقریر اسی طرح آپ نے اشتہار میں لکھا کہ:۔ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی 9 برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔اس طرح آپ نے پیشگوئی میں ایک اور شرط بڑھا دی۔پہلے تو کسی میعاد کی تعیین نہیں تھی۔انسان کہہ سکتا تھا کہ ممکن ہے دس یا پندرہ یا بیس سال میں لڑکا پیدا ہو جائے مگر اس اشتہار کے ذریعہ آپ نے ایک مزید شرط کا اعلان فرما دیا اور بتا دیا کہ الہام الہی سے یہ خبر معلوم ہوئی ہے کہ وہ لڑکا جس کی پہلے اشتہار میں خبر دی گئی تھی 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہو جائے گا خواہ جلد ہو یا دیر سے بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔اس پر لوگوں نے اعتراض کیا کہ ۹ سال تو بہت لمبی میعاد ہے اتنے عرصہ میں کسی لڑکے کا پیدا ہو جانا کونسی بعید بات ہے۔جب آپ کو یہ اعتراض پہنچا تو آپ نے ۱۸ پریل ۱۸۸۶ء کو ایک اور اشتہار شائع کیا جس میں لکھا کہ : - جن صفات خاصہ کے ساتھ لڑکے کی بشارت دی گئی ہے کسی لمبی معیاد سے گو ۹ برس سے بھی دو چند ہوتی اُس کی عظمت اور شان میں کچھ فرق نہیں آ سکتا بلکہ صریح دلی انصاف ہر یک انسان کا شہادت دیتا ہے کہ ایسے عالی درجہ کی خبر جو ایسے نامی اور اخص آدمی کے تولد پر مشتمل ہے انسانی طاقتوں سے بالا تر ہے۔۱۴ یعنی ہم صرف ایک لڑکے کی پیدائش کی خبر نہیں دے رہے بلکہ ایک ایسے لڑکے کی پیدائش کی خبر دے رہے ہیں جو 9 سال میں پیدا ہو گا ، دین اسلام کی خدمت کرے گا ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو پھیلائے گا اور دین کی خدمت کرتے ہوئے زمین کے کناروں تک