انوارالعلوم (جلد 17) — Page 448
۴۴۸ بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۴ ء ) انوار العلوم جلد ۷ ریسرچ کی غرض فضل عمر سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ سائنس کے بعض مسائل ایسے ہیں کہ ایک حد تک سائنس پہنچتی ہے اور اُس کے بعد مذہب کی تائید کا پہلو اُس میں سے نکلتا ہے اور اس انسٹی ٹیوٹ کی غرض یہ ہے کہ سائنس کے جن مسائل کا مذہب پر اثر پڑتا ہے انہیں حل کر کے دنیا کے سامنے پیش کریں اور بتائیں کہ ان سے اسلام کی تائید ہوتی ہے۔اس کے متعلق بھی میں نے ایک سوسائٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے جو باہر سے اہل علم لوگوں کو بلائے گی اور مذہب کے ساتھ تعلق رکھنے والے مسائل میں ان کی تقریریں کرائے گی۔پھر ان کے جواب میں تقریروں کا انتظام کرے گی اور پھر باہر کے لوگوں کو جواب الجواب کا موقع دے گی۔یہ مضامین بھی شائع کئے جائیں گے اور لکھا جائے گا کہ فلاں مسئلہ سے اس حد تک مذہب کی تائید ہوتی ہے اگر گوئی اس کے خلاف تقریر کرنا چاہے تو آ کر کر سکتا ہے۔یا اگر کوئی یہاں نہ آسکے تو لکھ کر بھیج سکتا ہے۔اور بعض اوقات ایسے لوگوں کو جو تقریر میں وغیرہ کرنے کے سلسلہ میں آئیں کرایہ وغیرہ بھی دیا جائے گا۔گویا کہ کالج کے ذریعہ اسلام کو ڈیفنس کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور اس سے دیگر مذاہب کے خلاف جارحانہ کا رروائی کا سامان مہیا کیا جائے گا۔پھر اس کا یہ بھی کام ہوگا کہ ایسی مختلف چیزوں کو دریافت کرے جو تجارتی لحاظ سے مفید ہوسکیں گو یا مادی حصہ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔اِس کام کا ایک حصہ شروع ہو چکا ہے اور امید ہے اگلے سال تک تیاری مکمل ہو جائے گی۔اگر خدا تعالیٰ اس کام میں کامیابی بخشے تو بعض ایجادات کا فائدہ تحریک جدید کو پہنچ سکتا ہے۔بعض میں دوسرے افراد کو بھی اگر ضرورت ہو تو شامل کیا جا سکے گا اور بعض ایسی بھی ہو سکتی ہیں جنہیں ہم خود نہ چلا سکتے ہوں انہیں فروخت کر کے ریز رو فنڈ کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔بظاہر یہ ایک خیالی بات معلوم ہوتی ہے مگر جس حد تک بعض کارروائیاں ہو چکی ہیں اُن سے امید کی جا سکتی ہے کہ مادی طور پر بھی اس کام کو مفید بنایا جا سکتا ہے۔