انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 429 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 429

۴۲۹ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات الله انوار العلوم جلد ۱۷ کو یہ اطلاع ملے تو ہر ایک عورت اس میں شامل ہوتا کہ وہ ثواب سے محروم نہ رہے۔گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ کے اُس علاقہ میں ہے جہاں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو ننگے پھرتے ہیں اور کچی چیزیں کھاتے ہیں اور درختوں کے نیچے رہتے ہیں وہاں ہمارے مبلغ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا عظیم الشان کام کر رہے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کے لئے سکول اور بورڈ نگ جاری ہیں جس میں وہ لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ننگے پھرنے والے کپڑے پہن رہے ہیں، درختوں کے نیچے رہنے والے مکان بنا رہے ہیں اور حبشی قرآن مجید اور نماز میں پڑھتے ہیں اور اس طرح وہاں اسلام ترقی کر رہا ہے اور رسول کریم ﷺ کا جھنڈ اوہاں گاڑا جا رہا ہے اور ہمارے مبلغوں کے سامنے عیسائی مبلغ بھاگ رہے ہیں۔پس اس چندہ میں جس سے اِس ملک میں زنانہ سکول جاری کیا جائے گا ہر ایک عورت ضرور حصہ لے اور یہ سمجھ کر حصہ لے کہ اس چندہ سے جو سکول بنے گا اُس کے ذریعہ سے ایسی جاہل عورتیں دین کی تعلیم حاصل کریں گی جو رسول کریم اللہ کے نام سے بھی واقف نہیں تھیں۔ایک اور بات بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال قادیان میں زنانہ بورڈ نگ کے قیام کے لئے کوشش شروع کر دی جائے۔باہر کے لوگ ہمیشہ یہ شکایت کیا کرتے تھے کہ قادیان میں زنانہ بورڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لڑکیاں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں اب میں اعلان کرتا ہوں کہ اِس سال اِنْشَاءَ اللہ یہ کام شروع ہو جائے گا۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ بورڈنگ کی عمارت بھی بن جائے گی کیونکہ جنگ کی وجہ سے عمارت بنانے میں بہت سی مشکلات ہیں بہر حال اس سال بورڈنگ شروع کر دیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ تمہیں زیادہ سے زیادہ توفیق دے کہ تم دینی تعلیم حاصل کرو اور سلسلہ کے لئے ایسا مفید وجود بنو کہ جب تک تم دنیا میں رہو تو دنیا تم سے علم سیکھے اور فائدہ اُٹھائے اور جب تم خدا کے پاس جاؤ تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنو اور دنیا تمہاری نیکیوں کی وجہ سے تمہارے لئے دعائیں کرتی رہے۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اندر سچی محبت اپنی پیدا کرے اور سچی محبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدا کرے اور سچی محبت قرآن اور دین اسلام کی پیدا کرے اور