انوارالعلوم (جلد 17) — Page 396
انوار العلوم جلد ۱۷ بِسْمِ اللهِ ا اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۳۹۶ تمام جماعتوں میں انصار اللہ کی تنظیم ضروری ہے نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تمام جماعتوں میں انصار اللہ کی تنظیم ضروری ہے ( تقریر فرموده ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۴ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار اللہ قادیان) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :- میں صرف مجلس انصار اللہ کی خواہش کے مطابق اس جلسہ کے افتتاح کے لئے آیا ہوں اور صرف چند کلمات کہہ کر دعا سے اس جلسہ کا افتتاح کر کے واپس چلا جاؤں گا۔انصار اللہ کی مجلس کے قیام کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اب تک اس مجلس میں زندگی کے آثار پیدا نہیں ہوئے۔زندگی کے آثار پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ: اول تنظیم کامل ہو جائے۔دوسرے متواتر حرکت عمل پیدا ہو جائے۔اور تیسرے اس کے کوئی اچھے نتائج نکلنے شروع ہو جا ئیں۔میں ان تینوں باتوں میں مجلس انصار اللہ کو ابھی بہت پیچھے پاتا ہوں۔انصار اللہ کی تنظیم ابھی ساری جماعتوں میں نہیں ہوئی ، حرکت عمل ابھی ان میں پیدا ہوتی نظر نہیں آتی نتیجہ تو عرصہ کے بعد نظر آنے والی چیز ہے مگر کسی اعلیٰ درجہ کے نتیجہ کی امید تو ہوتی ہے اور کم از کم اِس نتیجہ کے آثار کا ظہور تو شروع ہو جاتا ہے مگر یہاں وہ امید اور آثارا بھی نظر نہیں آتے۔غالباً مجلس انصار اللہ کا یہ پہلا سالانہ اجتماع ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس اجتماع میں وہ ان کاموں کی بنیاد قائم کرنے کی کوشش کریں گے اور قادیان کی مجلس انصاراللہ بھی اور بیرونی مجالس بھی اپنی اس ذمہ واری کو محسوس کریں گی کہ بغیر کامل ہوشیاری اور کامل بیداری کے کبھی