انوارالعلوم (جلد 17) — Page 309
انوار العلوم جلد ۱۷ ۳۰۹ تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض کو سر کرنے کی کوشش کرے یا غلیلوں سے دشمن کو شکست دینے کا ارادہ کرے۔ ہم کو بھی جب دیکھنے والا دیکھتا ہے تو کہتا ہے یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ۔ وہ عظیم الشان قلعے جو کنکریٹ کے بنے ہوئے ہیں ، جن کی تعمیر میں بڑے بڑے قیمتی مصالح صرف ہوئے۔ ئے ہیں ، جن کو ایلیون پونڈر 75) بھیM۔Meter Guns( سیون ٹی فائیوٹلی میٹر گنز )Eleven Pounder Guns( گنز بمشکل سر کر سکتی ہیں ، ان قلعوں کو وہ ان پتھروں یا غلیلوں سے کس طرح توڑ سکیں گے مگر جو خدا کی طرف سے کام ہوتے ہیں وہ اسی طرح ہوتے ہیں ۔ پہلے دنیا اُن کو دیکھتی ہے اور کہتی ہے ایسا ہونا ناممکن ہے مگر پھر ایک دن ایسا آتا ہے جب وہی دنیا کہتی ہے اِس کام نے تو ہونا ہی تھا کیونکہ حالا صلى الله حالات ہی ایسے پیدا ہو۔ ہو چکے تھے ۔ جب محمد رسول اللہ ﷺ آئے تو لوگوں نے اُس وقت علی یہی کیا کہ ان دعووں کا پورا ہونا نام کا پورا ہونا ناممکن ہے ۔ انہوں نے آپ کو مجنون کہا، انہوں نے آپ کے متعلق یہ کہا کہ اس شخص پر نَعُوذُ بِاللہ ہمارے بتوں کی لعنت پڑ گئی ہے مگر آج یورپ کے مصنفوں کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو، وہ کہتے ہیں اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں قیصر کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں کسری کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی قوم نہیں ٹھہر سکی تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں وہ زمانہ ہی ایسا تھا اور اُس وقت حالات ہی ایسے پیدا ہو چکے تھے جومحمد ﷺ کی تائید میں تھے۔ صلى کیا یہ عجیب بات نہیں کہ محمد ﷺ کے زمانہ میں تو آپ کے دعوی کو پاگل پن اور جنون سمجھا جاتا تھا مگر آج یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے دعویٰ کو لوگوں نے تسلیم کر لیا تو اس میں کون سی عجب بات ہے، زمانہ کے حالات اس دعوی کے مطابق تھے اور لوگوں کی طبائع آپ کے عقائد کو تسلیم کرنے کیلئے پہلے ہی تیار ہو چکی تھیں ۔ یہی احمدیت کا حال ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے دعوی کیا لوگ کہتے تھے کہ نا ممکن ہے کہ یہ شخص دنیا پر فتح حاصل کر سکے ، یہ مرجا اپنی آئی آپ مر جائے گا۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تک نے یہ کہہ دیا کہ میں نے ہی اس شخص کو بڑھایا تھا اور آب میں ہی اس کو گراؤں گا ۔ سے مگر آپ کے سلسلہ کو دن بدن ترقی ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ شخص جسے قادیان میں بھی لوگ اچھی طرح نہیں جانتے تھے، اُس کی جماعت پہلے پنجاب کے مختلف حلقوں میں پھیلنی شروع