انوارالعلوم (جلد 17) — Page 297
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۹۷ لجنہ اماءاللہ سنجیدگی سے عورتوں کی اصلاح کرے عورتوں کو جلسہ میں لاؤ گی تو باقی پچاس فیصدی عورتوں کو تم مار رہی ہو گی کیونکہ وہ اپنے اخلاص میں کم ہوتی جائیں گی۔پندرہ روزہ جلسہ محلہ کا ہو اور پندرہ روزہ مرکز کا۔ایک جمعہ یا ہفتہ کو محلہ کا جلسہ ہوا اور ایک ہفتہ مرکز کا۔کام کو باقاعدگی سے کرنے سے ہی فائدہ ہوگا۔تھوڑا کام کرو اور اُس کی عادت ڈالو پھر اُس کو اور بڑھاؤ اور بڑھاؤ۔ہر عورت سے عہد لیا جائے کہ وہ لجنہ کے جلسہ میں شامل ہونے کے لئے گھر سے نکلتے وقت کسی اور گھر نہ جائے اور اپنے کام کو پورا کرے تا کوئی مرد یہ نہ کہہ سکے کہ لجنہ کے جلسہ کے بہانے سے عورتیں بے فائدہ دوسرے گھروں میں پھرتی ہیں۔الماعون : ۵ (اخبار الفضل ۲۴ رمئی ۱۹۴۴ء) ابوداؤد کتاب النكاح باب النهى عن تزويج من لم يلدمن النساء