انوارالعلوم (جلد 17) — Page 291
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۹۱ زندگی وقف کرنے کی تحریک ہو جا ئیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے اپنے فضل سے ایسے راستے کھول دے جن سے تبلیغ میں آسانی پیدا ہو۔ایسی وسیع دنیا میں ستر مبلغ اور چالیس اُن کے قائم مقام گویا صرف ایک سو دس آدمی میں نے تجویز کئے ہیں مگر پھر بھی سالانہ خرچ کا اندازہ پانچ لاکھ روپیہ تک بن جاتا ہے۔پس یہ ایسی چیز ہے جس کے لئے بہت بڑی دعاؤں، گریہ وزاری اور نفس کی اصلاح کی ضرورت ہے تا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ ان مشکلات کو دور فرما دے۔روپیہ تو ہا تھ کی میل ہوتی ہے اور وہ پانچ کروڑ بھی اکٹھا ہو سکتا ہے مگر صرف روپیہ تبلیغ کے لئے کافی نہیں ہوتا اس کے لئے دلوں کی اصلاح کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔پس جماعت کے دوستوں کو خاص طور پر دعاؤں سے کام لینا چاہئے تا کہ ان مشکلات میں اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے اور ہماری جماعت اپنے قلوب کی اصلاح کر کے اس کے فضلوں کی وارث ہو جائے۔اَللهُمَّ امِينَ (الفضل ۲۲،۲۱ ؍ دسمبر ۱۹۴۴ء) ل النصر : ٣ مسلم كتاب اللقطة باب الضيافة و نحوها