انوارالعلوم (جلد 17) — Page 258
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۵۸ اہالیان لدھیانہ سے خطاب ا ان کے پورا ہونے پر گواہ ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کثرت سے مجھے قبل از وقت ایسی خبریں دیں جو اپنے وقت پر پوری ہوئیں مگر میں اس وقت تفاصیل میں نہیں جا سکتا۔بہر حال اللہ تعالیٰ اپنے منشاء کے مطابق جب چاہے رویا کے ذریعہ غیب پر مشتمل خبر میں مجھے دیتا ہے۔پھر اس کے ساتھ جماعت کی امامت کے متعلق جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے ایسے وقت میں منتخب کیا جب خزانہ میں چند آنے تھے اور ہزاروں روپیہ قرض تھا اور جو لوگ جماعت کے لیڈر تھے وہ چھوڑ کر جاچکے تھے اور خیال کیا جاتا تھا کہ اب یہ جماعت برباد ہو جائے گی۔مگر واقعہ یہ ہے کہ جب سلسلہ کی باگ میرے ہاتھ میں آئی تو ہندوستان سے باہر کوئی ایک مشن بھی نہ تھا مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور میں نے خلافت کے پہلے سال ہی انگلستان میں مشن قائم کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے خود لوگوں کے قلوب میں الہام کیا اور انہوں نے اپنی زندگیاں اشاعت اسلام کیلئے وقف کیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ مشنری دیئے جو تمام دنیا میں پھیل گئے حتی کہ سخت خطرات کے دنوں میں پاسپورٹ کے بغیر روس میں گھس گئے۔قیدیں کاٹیں ، جیلوں میں مصائب برداشت کئے ، ماریں کھائیں مگر تبلیغ کی۔افغانستان میں گئے اور وہاں سنگسار ہوئے مگر احمدیت کے پیغام کو وہاں پہنچا دیا۔اُن کو طرح طرح کی تکالیف بھی دی گئیں مگر وہ اپنے کام سے نہ رکے۔پھر وہ سپین میں گئے ، اٹلی گئے ، ہنگری گئے ، یوگوسلاویہ ، بلغاریہ، رومانیہ، جرمنی، پولینڈ، البانیہ، یونان ، چیکوسلواکیہ، فرانس میں پہنچے۔ایران، عرب، مصر، شام اور فلسطین میں گئے اور اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچایا۔وہ افریقہ کے تمام ممالک میں پہنچے۔گولڈ کوسٹ ، یوگنڈا ، ٹانگا نیکا ، نشال میں گئے۔غرض دنیا کا کوئی علاقہ اور کوئی ملک نہیں جہاں میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے وہ باتیں پوری نہ کیں۔جنوبی امریکہ اور شمالی امریکہ میں احمدی مبلغ گئے اور اس طرح دنیا کے گوشہ گوشہ میں میری طرف سے مشنری گئے اور اسلام کی تبلیغ کی اور آج دنیا میں میرے سوا کوئی ایک بھی مسلمان ایسا نہیں کہ جس کے ذریعہ دنیا کے تمام بر اعظموں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والے پیدا ہوئے ہوں۔جس کے ذریعہ شمالی اور جنوبی امریکہ، فرانس، انگلستان اور دوسرے یورپین ممالک کے عیسائیوں میں ایسے لوگ پیدا ہوئے ہوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔اسی طرح سماٹرا ، جاوا ، بور نیو،