انوارالعلوم (جلد 17) — Page 247
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۴۷ اہالیان لدھیانہ سے خطاب یہاں سے شروع فرمائی ، حضرت خلیفہ اول کی شادی یہاں ہوئی اور پھر اُن کی اُس بیوی سے جو اس شہر کی ہیں ایک لڑکی تھیں جن کے ساتھ میری شادی ہوئی ، پھر میں نے بچپن کا کچھ زمانہ یہاں گزارا، ان باتوں کی وجہ سے میں نے مناسب سمجھا کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا اعلان بھی اِس شہر میں کروں۔میں اب اس شہر میں سے گزر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ بعض لوگ ایک جلوس بنا کر جا رہے تھے اور کہتے تھے مرزا مر گیا، مرزا مر گیا۔لیکن ہمیں ان باتوں کی پرواہ نہیں کہ ہمارا یہ جلسہ ان لوگوں کی ناراضگی کا باعث ہوا ہے۔ہم نے ہوشیار پور میں بھی ایسا ہی جلسہ کیا تھا مگر وہاں کسی نے کوئی مخالفت نہیں کی ، پھر لاہور میں پندرہ ہزار کے مجمع میں میں نے تقریر کی وہاں بھی کسی نے کوئی مخالفت نہیں کی ، مجھے کئی دفعہ یہ خیال آتا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جن باتوں کا اعلان کیا جاتا ہے اُن کی مخالفت لوگ ضرور کرتے ہیں معلوم نہیں میرے اس اعلان کے بعد کہ یہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے اب تک کسی نے مخالفت کیوں نہیں کی۔سوخدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج لدھیانہ میں یہ مخالفت بھی ہو گئی اور اللہ تعالیٰ کے قانون اور انبیاء کی سنت کے مطابق لدھیانہ کے لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی باتوں پر استہزاء کیا۔وہ ایک دائمی حیات پانے والے انسان کے متعلق کہہ رہے تھے کہ مر گیا مگر ہم اِن لوگوں سے ناراض نہیں ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی باتوں سے استہزاء کیا۔ہم ان کیلئے بھی دعا ہی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے خدا ! اِن لوگوں نے جو کچھ کیا نادانی سے کیا ، نا واقعی سے کیا ،محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو بھلانے کی وجہ سے استہزاء کیا مگر اے خدا! تو ان کو معاف کر اور ان کو ہدایت دے اور ان کے قلوب کو سچ کے قبول کرنے کے لئے کھول دے اور جس طرح آج میں نے ان کو دین کے ساتھ استہزاء کرتے دیکھا ہے میں اپنی آنکھوں سے ان کو دین کے لئے قربانیاں کرنے کی غرض سے آگے بڑھتا ہوا دیکھوں۔انہوں نے آج اس بات پر استہزاء کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جس پر استہزاء کا اب تک نہ ہونا مجھے حیران کر رہا تھا۔سو اللہ تعالیٰ نے آج میری یہ خواہش بھی ان لوگوں کے ذریعہ پوری کر دی کیونکہ انہوں نے خوب مخالفت کی اور ہنسی اُڑائی۔اس قسم کا سلوک اب تک کسی اور شہر میں ہمارے ساتھ نہیں ہوا تھا۔سو میں ان لوگوں کے لئے دعا کرتا ہوں جنہوں نے میری اس خواہش کو پورا کیا کہ اللہ تعالیٰ اِن کو