انوارالعلوم (جلد 17) — Page 233
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۳۳ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں خدا کا پیغام پہنچا تا ہوں۔میں تمہیں اُس ازلی ابدی خدا کی طرف بلاتا ہوں جس نے تم سب کو پیدا کیا۔تم مت سمجھو کہ اس وقت میں بول رہا ہوں۔اس وقت میں نہیں بول رہا بلکہ خدا میری زبان سے بول رہا ہے۔میرے سامنے دین اسلام کے خلاف جو شخص بھی اپنی آواز بلند کرے گا اُس کی آواز کو دبا دیا جائے گا، جو شخص میرے مقابلہ میں کھڑا ہوگا وہ ذلیل کیا جائے گا ، وہ رُسوا کیا جائے گا، وہ تباہ اور برباد کیا جائے گا مگر خدا بڑی عزت کے ساتھ میرے ذریعہ اسلام کی ترقی اور اس کی تائید کے لئے ایک عظیم الشان بنیا د قائم کر دے گا۔میں ایک انسان ہوں میں آج بھی مرسکتا ہوں اور گل بھی مر سکتا ہوں لیکن یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ میں اس مقصد میں نا کام رہوں جس کے لئے خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے۔میں ابھی سترہ اٹھارہ سال کا ہی تھا کہ خدا نے مجھے خبر دی کہ اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - اے محمود ! میں اپنی ذات کی ہی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یقیناً جو تیرے متبع ہوں گے وہ قیامت تک تیرے منکروں پر غالب رہیں گے۔یہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس نے میرے ساتھ کیا۔میں ایک انسان ہونے کی حیثیت سے بے شک دو دن بھی زندہ نہ رہوں مگر یہ وعدہ کبھی غلط نہیں ہو سکتا جو خدا نے میرے ساتھ کیا کہ وہ میرے ذریعہ سے اشاعت اسلام کی ایک مستحکم بنیاد قائم کرے گا اور میرے ماننے والے قیامت تک میرے منکرین پر غالب رہیں گے۔اگر دنیا کسی وقت دیکھ لے کہ اسلام مغلوب ہو گیا ، اگر دنیا کسی وقت دیکھ لے کہ میرے ماننے والوں پر میرے انکار کرنے والے غالب آ گئے تو بے شک تم سمجھ لو کہ میں ایک مفتری تھا لیکن اگر یہ خبر سچی نکلی تو تم خود سوچ لو تمہارا کیا انجام ہوگا کہ تم نے خدا کی آواز میری زبان سے سنی اور پھر بھی اُسے قبول نہ کیا۔ال عمران ۵۴ ۳،۲ آل عمران: ۹ ( الفضل ۱۸ رفروری ۱۹۵۸ء) البقرة: ۲۰۲ ٢،٥ البقرة: ۲۸۷ ك آل عمران: ۱۴۸ آل عمران: ۱۹۴ آل عمران: ۱۹۵ البقرة: ۱٣٧ ا آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۹۶ روحانی خزائن جلد ۵