انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 194 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 194

انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۹۴ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں نشان دکھایا جائے ۔ اسی طرح قادیان کے ہندوؤں نے بھی یہ مطالبہ کیا اور مسلمانوں میں سے بہت سے لوگ ان کے ہمنوا ہو گئے ۔ چنانچہ انہی میں سے لدھیانہ کا ایک خاندان ہے جو اپنی مخالفت پر ہمیشہ فخر کیا کرتا ہے اُس کے خیال میں اُس کا یہ فعل قابل فخر ہے مگر ہمارے نزدیک یہ اس خاندان کی بد قسمتی ہے کہ وہ ابتدا سے جماعت احمد یہ کی مخالفت کر رہا ہے۔ بہر حال جب ان لوگوں نے بہت شور مچایا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ اے خدا! میرے ہاتھ پر اسلام کی تائید میں کوئی ایسا نشان دکھا جسے دیکھنے کے بعد ہر شخص یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو کہ ایسا نشان انسانی تدبیر اور کوشش سے ظاہر نہیں ہو صلى الله سکتا ۔ مزید برآں یہ نشان ایسا ہو جو رسول کریم ﷺ اور قرآن کریم کی حقانیت کو رو حقانیت کو روشن کرے اور خدا کا جلال دنیا میں ظاہر ہو۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ سے فرمایا کہ آپ ہوشیار پور جائیں اور وہاں اس مقصد کے لئے دعا کریں ۔ اس پر آپ صرف تین آدمیوں کے ساتھ ہوشیار پور تشریف لے گئے ۔ ان میں سے ایک کھانا پکاتا تھا ، ایک سو دا لاتا تھا اور ایک دروازے پر بیٹھا رہتا تھا تا کہ کوئی شخص آپ پ ۔ سے ملنے نے کے۔ کے لئے اندر نہ جائے ۔ وہاں ایک مکان میں جو اُن دنوں شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور کا طویلہ کہلاتا تھا آپ فروکش ہوئے ۔ اب یہ مکان ایک معزز ہند و دوست سیٹھ ہرکشن ہر لشتر داس صاحب کی ملکیت میں ہے ۔ سیٹھ صاحب بڑے بھاری تاجر ہیں ۔ ان کی چین میں بھی تجارت ہے اور بعض دوسرے ممالک میں بھی ، ان کے چائے کے باغات بھی ہیں ۔ غرض اس کے بالا خانہ پر بیٹھ کر آپ چالیس دن مسلسل اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا کرتے رہے کہ اے خدا ! اسلام کی شوکت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت کے اظہار کے لئے مجھے کوئی ایسا نشان دے جولوگوں کے لئے نا قابل انکار ہو اور جس کو دیکھ کر وہی لوگ انکار کر سکیں جو ضد کی وجہ سے ہدایت سے محروم رہتے ہیں ۔ چنانچہ اُس وقت آپ پر وہ الہامات نازل ہوئے جو ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں درج ہیں ۔ جس وقت آپ وقت آپ نے یہ اعلان کیا اُس وقت آپ کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا نہ تھا ، جبکہ جماعت احمدیہ کا وجود بھی ابھی تک قائم نہیں ہوا تھا ۔ یہ اشتہار ۱۸۸۶ء کا ہے اور آپ نے لوگوں سے بیعت اس اشتہار کے تین سال بعد ۱۸۸۹ء میں لی ہے۔ گویا بیعت سے تین سال