انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxii of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page xxii

انوار العلوم جلد کا ۱۵ تعارف کتب دن ٹھہرتے جائیں اور تبلیغ کرتے جائیں۔اگر کسی گاؤں والے لڑیں تو جیسے حضرت مسیح ناصری نے کہا تھا وہ اپنے پاؤں سے خاک جھاڑ کر آگے نکل جائیں تو میں سمجھتا ہوں تبلیغ کا سوال ایک دن میں حل ہو جائے۔“ (۱۲) لجنہ اماءاللہ سنجیدگی سے عورتوں کی اصلاح کرے حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے یہ تربیتی خطاب مؤرخه ۲۰ رمئی ۱۹۴۴ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان کے جلسہ میں ارشاد فرمایا۔جس میں لجنہ اماءاللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور سنجیدگی کے ساتھ عورتوں کی اصلاح کرنے کے پروگرام بنانے کی تحریک فرمائی۔اس سلسلہ میں تمام لجنات کو تجنید میں شامل کرنے کی ہدایت فرمائی۔ہر مہینہ میں کم از کم ایک تربیتی اجلاس منعقد کرنے کی تلقین فرمائی جس میں تمام مستورات کو پابندی کے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔اس خطاب میں حضور نے عورتوں کی اصلاح کی ضرورت سے متعلق اپنے الہام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔” مجھے جو یہ الہام ہوا ہے کہ اگر تم پچاس فی صدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔پچاس فیصدی سے یہی مراد ہے کہ پچاس فیصدی کی اصلاح بھی بہت بڑی بات ہے۔محلہ کی پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کا فرض ہوگا کہ وہ سب عورتوں کو جلسہ میں شریک کرے۔اگر تم صرف پچاس فیصدی عورتوں کو جلسہ میں لاؤ گی تو باقی پچاس فیصدی عورتوں کو تم ماررہی ہوگی کیونکہ وہ اپنے اخلاص میں کم ہوتی جائیں گی۔پندرہ روزہ جلسہ محلہ کا ہو اور پندرہ روزہ مرکز کا۔ایک جمعہ یا ہفتہ کو محلہ کا جلسہ ہو اور ایک ہفتہ مرکز کا۔کام کو باقاعدگی سے کرنے سے ہی فائدہ ہوگا۔تھوڑا کام کرو اور اُس کی عادت ڈالو پھر اُس کو اور بڑھاؤ اور بڑھاؤ“۔(۱۳) تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض حضرت خلیفۃ اصسیح الثانی نے یہ بصیرت افروز خطاب تعلیم الاسلام کالج قادیان کے