انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 161 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 161

انوار العلوم جلد ۱۷ 171 دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان پینتالیسویں یوسٹ کی طرح اُس کے بھائی اُس کی مخالفت کریں گے۔جیسے میں نے بتایا ہے کہ قوم کے لیڈر میرے مخالف ہو گئے۔چھیالیسویں اُس کی کئی شادیاں ہوں گی۔چنانچہ اس وقت تک میں چھ شادیاں کر چکا ہوں دو بیویاں فوت ہو چکی ہیں اور چار موجود ہیں۔سینتالیسویں وہ عالم کباب ہوگا۔یعنی اُس کے زمانہ میں بڑی بڑی جنگیں ہوں گی۔چنانچہ پہلی جنگ عظیم بھی میرے زمانہ خلافت میں ہوئی اور اب دوسری جنگ بھی میرے زمانہ میں ہی ہو رہی ہے۔اڑتالیسویں وہ بشیر الدولہ ہوگا۔یعنی جس حکومت میں وہ ہوگا خدا اُس حکومت کی فتح کی خبر اُسے دے گا۔انچاسویں وہ محمود ہوگا۔پچاسویں وہ ذ کی ہوگا۔اکاون وہ اولوالعزم ہوگا۔باون وہ حضرت عمرؓ کی طرح دوسرا خلیفہ ہوگا۔تریپن وہ حسن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہو گا۔چون وہ احسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا۔پچپن وہ کلمۃ العزیز ہوگا۔چھپن وہ کلمتہ اللہ خان ہوگا۔ستاون وہ ناصرالدین یعنی دین کی مدد کر نے والا ہوگا۔اٹھاون وہ فاتح الدین ہوگا۔یہ وہ اٹھاون نام یا پیشگوئیاں ہیں جن کا الہامات میں ذکر آتا ہے ان پر تفصیلی بحث تو بعد میں کسی رسالہ میں کی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ ان میں سے کتنی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں اور کتنی ابھی پوری ہونے والی ہیں لیکن ایک سرسری نظر ان الہامات پر ڈال کر آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی یہ باتیں کس عظمت کے ساتھ پوری ہوئیں۔