انوارالعلوم (جلد 17) — Page 159
انوار العلوم جلد کا ۱۵۹ دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان کے حملوں سے نجات حاصل ہو گی۔تیسرے وہ قربت کا نشان ہوگا۔یعنی کچھ لوگ اس جماعت میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درجہ کو گرانے اور جماعت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کے حملوں کا وہ دفاع کرے گا اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا صحیح مقام اور درجہ لوگوں پر ظاہر کر دے گا۔چوتھے وہ فضل کا نشان ہوگا۔یعنی سلسلہ کی ترقی اُس کے ساتھ وابستہ ہوگی۔پانچویں وہ احسان کا نشان ہو گا۔یعنی مقاصد کی تکمیل اُس کے ذریعہ سے ہوگی۔چھٹے وہ فتح کی کلید ہو گا۔ساتویں وہ ظفر کی کلید ہوگا۔آٹھویں وہ صاحب شکوہ ہوگا۔نویں وہ صاحب عظمت ہوگا۔دسویں وہ صاحب دولت ہوگا۔ا گیارہویں وہ اپنے مسیحی نفس سے لوگوں کو بیماریوں سے شفا دے گا۔بارہویں وہ روح الحق کی برکت اپنے ساتھ رکھتا ہوگا۔تیر ہوئیں وہ کلمتہ اللہ ہوگا۔چودہویں وہ کلمہ تمجید سے بھیجا جائے گا۔پندرہوں وہ سخت ذہین ہوگا۔سولہویں وہ سخت فہیم ہو گا۔سترہویں وہ دل کا حلیم ہو گا۔اٹھارویں وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا۔انیسویں وہ علوم باطنی سے پر کیا جائے گا۔بیسویں وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا۔اکیسویں دوشنبہ سے اُس کا خاص تعلق ہوگا۔