انوارالعلوم (جلد 17) — Page 120
انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۲۰ اسوه حسنه صلى الله سے بیٹھو اور اسے پیشاب کر لینے دو جب وہ پیشاب کر کے چلا گیا تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔ اب لوٹے بھرو اور پیشاب کی جگہ پانی بہا دو ، جگہ صاف ہو جائے گی ۔۵۰ تو دیکھو رسول کریم ﷺ نے اُس کے جذبات اور احساسات کا کیسا خیال رکھا کہ صحابہؓ کو منع کرنے بھی نہ دیا اس خیال سے کہ وہ دوسروں کے سامنے ذلیل اور شرمندہ ہوگا۔ P ڈھولک کے گیت پر رسول کریم اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے ایک دفعہ آپ گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت عائشہ کے کا حکیمانہ طریق اوری عمل پاس مدینہ کی دو لڑکیاں آئیں انہوں نے ڈھولک کے ساتھ کوئی گیت گانا شروع کر دیا۔ اوپر سے حضرت ابو بکر آ گئے انہوں نے ڈانٹا کہ یہ کیا کر رہی ہو۔ تمہیں شرم نہیں آتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف رکھتے ہیں اور اُن سامنے یہ شیطانی کا نی کام کرتی ہو مگر رسول کریم ﷺ نے اُن سے کچھ نہیں کہا۔ آپ نے صرف اتنا کیا کہ چار پائی پر لیٹے لیٹے اپنا منہ دوسری طرف پھیر لیا۔ حضرت عائشہ سمجھ گئیں کہ کے سا۔ صلى الله عروسه صلى الله صلى رسول کریم ﷺ کا کیا منشاء ہے۔ چنانچہ جب رسول کریم ﷺ کو نیند آنے لگی تو وہ فرماتی ہیں میں نے لڑکیوں کو اشارہ کیا کہ اب چلی جاؤ اے چنانچہ وہ اُٹھ کر چلی گئیں ۔ اب دیکھو صلى الله بھو یہ امر بظاہر رسول کریم ﷺ کی شان کے خلاف تھا اور کہنے والوں نے یہی کہنا تھا کہ رسول کریم یا ڈھولک کے ساتھ گانا سنتے ہیں ۔ مگر آپ نے اُن لڑکیوں کا دل رکھنے کے لئے خاموشی اختیار کی اور ایسا طریق اختیار کیا جس سے حضرت عائشہ بھی سمجھ گئیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا منشاء ہے اور ان لڑکیوں کا دل بھی نہ دُکھا۔ عروسه رسول کریم ﷺ کی رحم ولی می بھی بڑی اعلی درجہ کی فت ہے جو رسول کریم رحم بھی بڑی صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی تھی۔ چنانچہ اللہ علیہ وسلم پائی جاتی ۔ صلى الله فتح مکہ اس کا ایک روشن ترین ثبوت ہے۔ فتح مکہ میں جو کچھ ہوا اُس کی تفصیل کو میں چھوڑتا ہوں ۔ میں اس وقت ایک اور مشہور واقعہ بیان کر دیتا ہوں ۔ رسول کریم ﷺ جب مدینہ میں تشریف لائے تو ایک دفعہ ایک قبیلہ کے چند لوگ حملہ کر کے رسول کریم ﷺ کی اونٹنیاں لے گئے ۔ اُن اونٹنیوں کی حفاظت کیلئے جو نو کر مقرر تھا وہ دوڑا ہوا آیا اور کہنے لگا يَارَ سُولَ اللهِ !