انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 108

انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۰۸ أسووحن آپ کو کبھی نا کام نہیں ہونے دے گا۔چنانچہ وہ اس کی تشریح کرتی ہیں اور کہتی ہیں انگ لَتَصِلُ الرَّحِمَ آپ وہ ہیں جو صلہ رحمی کرتے ہیں اور رشتہ داروں سے حسنِ سلوک کرتے ہیں وَتَحْمِلُ الْكَلَّ اور جو لوگ کسی کام کے بھی قابل نہیں آپ اُن کے بوجھ اٹھاتے ہیں۔وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ اور وہ علوم اور اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو گئے ہیں آپ اُن کو پیدا کرتے ہیں۔وَتَقْرِى الضَّيْفَ اور آپ مہمان نوازی کرتے ہیں۔وَتُعِینُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ اور جن لوگوں پر کوئی حقیقی من آ جائے آپ اُن کی مدد کرتے ہیں۔یہ وہ پانچ اصولی خوبیاں ہیں جن سے دنیا بس رہی ہے یا بس سکتی ہے۔دوسرے لفظور میت میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہی وہ نظام ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔صلہ رحمی صلہ رسی میں افراد خاندان ، قبیلہ، قوم اور ملک سب شامل ہیں اور ہر ایک سے اُس کے درجہ اور مقام کے لحاظ سے حسنِ سلوک کرنا صلہ رحمی میں داخل ہے۔دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو رشتہ داروں سے تو حسن سلوک نہیں کرتے لیکن اگر کوئی غیر اُن کے پاس آ جائے تو اُس کی بڑی خاطر تواضع کرتے ہیں۔بھائی یا چچا آ جائے تو اُس کے ساتھ خندہ پیشانی سے بات بھی نہیں کرتے اور غیر قوم والوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں۔انگریزی پڑھے ہوئے ہندوستانیوں میں خصوصیت سے یہ مرض پایا جاتا ہے۔اگر کوئی انگریز اُن سے ملے تو بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں۔مگر جب کسی ہندوستانی سے بات کرنے لگیں تو کہتے ہیں ہم نہیں جانتے تم کون ہو۔اُس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ اردو کا ایک لفظ بھی ان کے کانوں میں کبھی نہیں پڑا۔اسی طرح خواہ اُن کا اپنا رنگ بعض ہندوستانیوں کے مقابلہ میں ایسا ہی ہو جیسے چاند کے سامنے تو ا ہوتا ہے مگر وہ اُن سے بات کریں گے تو کہیں گے دیو کا لا لوگ ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ ایسے لوگوں کے دلوں سے اپنی قوم کی محبت اُٹھ چکی ہوتی ہے اور صلہ رحمی مٹ چکی ہوتی ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ تھے جو اپنوں اور بیگانوں ہر ایک سے اچھا سلوک کرتے تھے۔اُن کے دل میں قریبیوں کی بھی محبت تھی ، پھر اُن سے جو بعید تھے اُن کی بھی محبت تھی ، دوستوں اور تعلق رکھنے والوں کی بھی محبت تھی اور آپ ہر ایک کے ساتھ اُس کے مقام اور درجہ کے لحاظ سے محبت سے پیش آتے اور اُس کی خیر خواہی کرتے اور در حقیقت یہی وہ چیز ہے