انوارالعلوم (جلد 17) — Page 64
انوار العلوم جلد کا ۶۴ نے یہی مضمون بیان فرمایا ہے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کی اقتداء کرتے کرتے ایسے بن جاؤ کہ خدا تمہارے دلوں میں اُتر پڑے۔تمہارے ہاتھ اُس کے ہاتھ ، تمہارے پاؤں اُس کے پاؤں اور تمہاری زبان اُس کی زبان بن جائے۔تم اپنے نفس سے کھوئے جاؤ اور خدا کے ہاتھ کا ایک ہتھیار بن جاؤ تا کہ تم میں اور تمہارے خدا میں کوئی دُوئی اور مغائرت باقی نہ رہے۔مؤليكم وہ تمہارا مولیٰ ہے۔جب تم اُس کے مشابہ ہو جاؤ گے تو وہ تمہارا محافظ اور نگران ہو جائے گا اور پھر وہ تم سے ایسی محبت کرے گا اور تمہاری ترقی کے لئے ایسے ایسے راستے کھولے گا کہ تم اُس کے ظل کہلانے لگ جاؤ گے، اُس کی شکل کہلانے لگ جاؤ گے۔المولى ونعم النَّصِيرُ۔اب تم بتاؤ کہ ایسا آقا تمہیں اور کون ملے گا جو غلام سے اتنی محبت کرے کہ اُسے آخر اپنے جیسا بنالے۔مسلمانوں کو ہدایت کہ وہ پھر قرآن کریم میں خدا تعالیٰ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ انہیں اُن سب نمونوں کی اتباع کرنی چاہئے تمام انبیاء کے نمونہ پر چلیں جو پہلے گزر چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وتلكَ حُجَّتُنَا اينها را براهِيمَ عَلى قَوْمِهِ ، نَرْفَعُ دَرَجَبٍ مِّن نَّشَاءُ ان رَبَّكَ حَكِيمُ عَلِيمُ - وَوَهَبْنَا لَهُ اِشحَق وَيَعْقُوبَ ، كُلَّا هَدَيْنَاء b ونُوحًا هَدينَا مِن قَبْلُ وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَن وَآتُوبٌ ويُوسُفَ وَمُوسَى وَهَرُونَ، وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا ويحيى وَعِيسَى وَإِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِينَ - وَاسْمَعِيلَ وَالْيَسعَ رَيُونُسَ ولُوطَاء وَ كُلَّا فَضَّلْنَا عَلَى العلمينَ - وَمِن أبائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَ هُوَ انِهِمْ واجتبيهُمْ وَهَدينَهُمْ إلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ - ذلِكَ هُدَى اللهِ يَهْدِي يه مَن يَشَاءُ مِن عِبَادِهِ ، وَلَوْ اَشْرَكُو الحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ أولئك الذين اتهم الكتب والعلم والنُّبُوَّةَ ، فَإِن يَكْفُرُيما هؤلاء فَقَدْ وَكَلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَفِرِينَ - أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى