انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 60 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 60

انوار العلوم جلد ۱۷ صاف کہہ دیں گے کہ یہ سودا ہمیں منظور نہیں اور تم رد کر دئیے جاؤ گے۔اسی طرح فرماتا وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ ہے۔من أنفُسِهِمْ کے یعنی اُس وقت کا خیال کرو جب ہم ایک دن تمام قوموں میں سے ایک ایک نبی کھڑا کریں گے جو نمونہ ہو نگے اُن تمام اقوام کے لئے اور اُن سے کہیں گے کہ اس نمونہ کے مطابق ہمیں جنس دیتے چلے جاؤ۔صلى الله سول کریم ﷺ کے متعلق قرآنی اعلان کے متعلق قرآنی اعلان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ خود آپ کو بطور نمونہ پیش کرتا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے :- وجاهدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِه ، هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ في الدين من حرج ، ملة ابنكُمْ إبراهيم، هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِن قَبْلُ وَ في هُذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاء على الناس فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّعُوةَ وَ اعْتَصِمُوا بِاللهِ ، هُو مؤليكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ فرماتا ہے اے لوگو ! اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچنے اور اُس کی مشابہت اختیار کرنے کیلئے پوری کوشش کرو اور جہاں تک زور چل سکتا ہے پورا زور لگا دو - هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِن حَرَج اللہ تعالیٰ نے تم کو بڑی برتری اور بزرگی بخشی ہے اور ایسے احکام نازل کئے ہیں جن پر عمل کرنا کچھ بھی مشکل نہیں۔اگر تم ویسا ہی نمونہ بننا چاہو جیسے تمہارا نبی تھا تو بن سکتے ہو۔اس میں کوئی مشکل امر نہیں ملة ابنكُمْ إبراهيم، ہم ابراہیمی طریقہ پر تم کو چلا رہے ہیں جس میں سہولت اور نرمی تھی اور خدا تعالیٰ تمہیں ہر قسم کے گناہوں اور عیوب سے پاک کرنا چاہتا ہے مگر ختی کرنا نہیں چاہتا۔هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِن قَبْلُ وَني هذا وہ کیا طریق تھا۔وہ طریق یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پہلی اُمتوں میں بھی اور اس اُمت میں بھی تمہارا نام مسلم رکھا ہے یعنی وہ جو اپنے آپ کو کامل طور پر خدا تعالیٰ کے سپر د کر دے اور اس طرح نبی کا نمونہ اختیار کرتے ہوئے خود بھی نمونہ بن جائے۔لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ اور ہم نے -