انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 572 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 572

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۷۲ الموعود تو یکدم حالات میں تغیر پیدا ہو جائے گا اور جنگ بہت اہم ہو جائے گی۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ اعلان ہوا ہے کہ امریکہ کی فوج ملک میں داخل ہوگئی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ امریکہ کی فوج بعض علاقوں میں پھیل گئی ہے مگر وہ انگریزی حلقہ اثر میں آنے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتی۔یه رویا ۱۹۴۰ء کے شروع میں میں نے اُس وقت دیکھا تھا جب کسی کے وہم اور گمان میں بھی یہ بات نہیں آتی تھی کہ امریکن گورنمنٹ اِس لڑائی میں شامل ہو جائے گی۔مگر پھر ایسے حالات بدلے کہ امریکہ کو اس جنگ میں شامل ہونا پڑا۔یہاں تک کہ امریکن فوجیں ہندوستان میں آگئیں چنانچہ آب کراچی اور بمبئی میں جگہ جگہ امریکن سپاہی دیکھے جا سکتے ہیں۔بیلجیئم کے بادشاہ (۱۴) پھر ۲۶ مئی ۱۹۴۰ء کو ہزاروں لوگوں کے مجمع میں میں نے اپنے ایک کشف کا ذکر کیا تھا جو تین دن کے اندر کے معزول ہونے کی خبر اندر پورا ہوگیا۔میں ۲۵ رمئی کو کراچی کے سفر سے واپس آرہا تھا کہ میں نے کشفی حالت میں دیکھا ایک میدان ہے جس میں اندھیرا سا ہے اور اُس میں ایک شخص سیاہی مائل سبزی وردی پہنے کھڑا ہے جس کے متعلق مجھے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی بادشاہ ہے۔پھر الہام ہوا ” ایب ڈی کیڈ (ABDICATED) میں نے اپنے اس کشف کا ذکر ۲۶ رمئی کو ایک بہت بڑے مجمع میں کر دیا تھا جبکہ لوگ حکومت برطانیہ کی کامیابی کے متعلق دعا کرنے کے لئے جمع تھے اور میں نے اس کی تعبیر یہ کی تھی کہ کوئی بادشاہ اس جنگ میں معزول کیا جائے گا یا کسی معزول شدہ بادشاہ کے ذریعہ کوئی تغیر واقعہ ہو گا۔چنانچہ اس الہام پر ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ خدا تعالیٰ نے بیلجیئم کے بادشاہ لیوپولڈ کو نا گہانی طور پر معزول کر دیا۔ایب ڈی کیڈ کے لغت کے لحاظ سے یہ معنی کہ کوئی ایسا شخص جو اپنے اختیارات کو چھوڑ دے BY DENOUNCEMEN کسی اعلان کے ذریعہ OR DEFAULE یا عملاً اپنے فرائض منصبی کو ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے۔گویا یا تو وہ خود کہہ رہے ہیں کہ میں بادشاہت سے الگ ہوتا ہوں یا ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ وہ بادشاہت کے فرائض کو ادا نہ کر سکے۔بعینہ یہی الفاظ بیلجیئم گورنمنٹ نے استعمال کئے اور اُس نے کہا کہ ہمارا با دشاہ جرمن قوم