انوارالعلوم (جلد 17) — Page 430
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۳۰ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات سچی محبت بنی نوع انسان کی پیدا کرے اور تم دنیا میں ایسا بہترین وجود بنو کہ دنیا میں تمہاری مثال نہ ہو اور جب تم اس دنیا سے جاؤ تو خدا تعالیٰ بھی تم سے خوش ہو ، خدا تعالیٰ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تم سے خوش ہو، گھر والے بھی تم سے خوش ہوں ، محلے والے بھی تم سے خوش ہوں اور دنیا بھی تم سے خوش ہو۔تم میں سے کئی مائیں ہیں اور کئی مائیں بننے والی ہیں اور جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے خدا کرے تم حقیقی مائیں بنوا اور تمہارے ذریعہ سے اس دنیا میں ہماری قوم میں جنت پیدا ہوا اور جب تم اس دنیا سے جدا ہو کر اگلے جہان میں جاؤ تو خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں تم پر نازل ہوں اور تم خدا کی جنت الفضل ۱۶ ، ۱۸ / جنوری ۱۹۴۵ء) حاصل کرنے والی بنو۔آمین الذريت: ۵۷ بنی اسرائیل: ۷۳ مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۲۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء سنن ابی داؤد کتاب الادب باب في فضل من عال يتمى ه الرحمن: ۲۱،۲۰