انوارالعلوم (جلد 17) — Page xxxii
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۵ تعارف کتب مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود لکھا ہے کہ تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ اس کے بعد آب روشنی آئے گی۔پس میں تمہیں خوش ہونے سے نہیں روکتا۔میں تمہیں اُچھلنے کودنے سے نہیں روکتا۔بیشک تم خوشیاں مناؤ اور خوشی سے اُچھلو اور گو دو۔لیکن میں کہتا ہوں اِس خوشی اور اُچھل کود میں تم اپنی ذمہ داریوں کو فراموش مت کرو اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو، اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر سمجھتے ہو تو قدم بقدم اور شانہ بشانہ میرے ساتھ بڑھتے چلے آؤ تا کہ ہم گفر کے قلب میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گاڑ دیں اور باطل کو ہمیشہ کے لئے صفحہ عالم سے نیست و نابود کر دیں اور انشَاءَ اللہ ایسا ہی ہوگا۔زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی با تیں کبھی ٹل نہیں سکتیں“۔