انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 121

انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۲۱ رض کچھ لوگ حملہ کر کے آئے تھے اور وہ آپ کی اونٹنیاں چرا کر لے گئے ہیں۔انوع ایک صحابی تھے وہ اُس وقت اکیلے وہاں موجود تھے اور اونٹنیوں کو لے جانے والے بہت زیادہ تھے مگر وہ یہ سنتے ہی اونٹنیاں واپس لانے کے لئے تیار ہو گئے۔انہوں نے آواز دی کہ کوئی اور شخص بھی مدد کے لئے آئے مگر اُس وقت کوئی شخص نہ پہنچا اور وہ اکیلے ہی چل پڑے۔وہ تھے تو اکیلے لیکن ا چونکہ تیرا نداز تھے اس لئے وہ درختوں کے پیچھے چُھپ کر اُن پر تیر چلا دیتے جس سے وہ زخمی ہو جاتے۔اس طرح انہوں نے کئی میل تک اُن کا تعاقب کیا اور تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد اُن پر اس قدر تیر برسائے کہ آخر وہ زخمی ہونے کی وجہ سے اونٹنیوں کو سنبھال نہ سکے اور اکوع تمام اونٹنیاں چھڑا کر رسول کریم ﷺ کی خدمت میں لے آئے۔جب وہ رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے تو کہنے لگے يَارَسُوْلَ اللهِ ! وہ لوگ سخت پیاسے تھے اور وہ اونٹنیوں کا دودھ پینے کی کوشش کرتے تھے۔مگر جب بھی وہ دودھ پینے لگتے میں انہیں تیر مار کر زخمی کر دیتا اور اس طرح سب کو نا کارہ کر کے میں اونٹنیاں چھڑا لایا ہوں۔اب آپ کچھ آدمی بھیجوا دیجئے وہ زیادہ دُور نہیں ہیں ، دس بارہ میل کے اندر ہیں اور زخموں کی وجہ سے وہ بھاگ بھی نہیں سکتے۔اس لئے اُن کو آسانی کے ساتھ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔انکو ! ہمیں اپنا مال تو مل گیا اب اُن غریبوں کو تم کیوں دُکھ دیتے ہو، انہیں جانے دو تعاقب کی ضرورت نہیں۔۵۲ دیکھو! یہ رحمدلی کی کیسی شاندار مثال ہے۔اُس صحابی کو جوش ہے اور وہ کہتا ہے کہ اُن کو ضرور گرفتار کرنا چاہئے۔وہ یہ بھی کہتا ہے کہ وہ پیا سے اور زخمی ہیں اس وجہ سے بھاگ نہیں سکتے بڑی آسانی سے گرفتار ہو سکتے ہیں مگر محمد رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں ہماری چیز تو ہمارے پاس آ گئی ،اب تعاقب کی کیا ضرورت ہے۔اسی طرح ایک اور واقعہ بھی جو غیر معروف ہے رسول کریم ﷺ کے جذبات رحم کو نمایاں الله کرتا ہے۔ایک دفعہ آپ ایک انصاری کو ملنے کے لئے گئے اور اُس سے کچھ دیر باتیں کرتے رہے۔جب واپس آنے لگے تو اُس نے گھوڑے پر کاٹھی ڈال دی اور رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ آپ اس گھوڑے پر سوار ہو کر واپس تشریف لے جائیں۔پھر اُس نے اپنے ایک عزیز کو جس کا