انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 240

انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور روپیہ خرچ ہوتا ہے اور آمد بھی خزانہ میں جاتی ہے لیکن اگر روپیہ خرچ کر دیا جائے اور کتاب فروخت نہ ہو تو یہ نقصان سلسلہ کو پہنچتا ہے۔جو کتاب چھپتی ہے اگر دوست اسے جلدی جلدی خرید لیں تو پھر اسی روپیہ سے اور بھی چھپ سکتی ہیں مگر جب پہلی ہی پڑی رہے تو اور کس طرح چھاپی جا سکتی ہے۔یوں تو دوست شکایت کرتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے بعض لیکچر کیوں نہیں چھپتے مگر یہ نہیں سوچتے کہ جب ایک کتاب کی اشاعت پر روپیہ لگایا جائے وہی پھنس جائے اور واپس نہ آئے تو کسی کتب فروش کو اور چھپوانے کی خواہش کیونکر پیدا ہو سکتی ہے۔پس جو لوگ ان کتب کو خرید تے نہیں وہ گویا علم کے پھیلنے میں روک بنتے ہیں۔۴۔۱۹۴۱ء میں بیعت کرنے والوں کی تعداد اب میں اس سال کی بیعت کو لیتا ہوں۔بیعت کی رپورٹ یہ ہے کہ ۲۹۵۸ آدمی ہندوستان میں بیعت میں شامل ہوئے اور ۹۶۷ باہر کے ملکوں سے گویا۔گل ۳۹۲۵ اشخاص بیعت کر کے اس سال داخلِ سلسلہ ہوئے۔یہ تعداد پچھلے سال کی نسبت ۲۵ ،۳۰ فیصدی زیادہ ہے۔ضلع گورداسپور میں ۱۴۷۷ اصحاب نے بیعت کی۔پچھلے سال بارہ سونے کی تھی۔اس ضلع کی بیعت کے متعلق جتنی امید تھی اتنی تو یہ نہیں مگر پچھلے سال سے بہر حال زیادہ ہے۔ضلع سیالکوٹ اس سال بھی ضلع گورداسپور کے علاوہ دیگر اضلاع سے بڑھا رہا ہے اس ضلع میں ۲۰۲ اصحاب نے بیعت کی۔ضلع شاہ پور سرگودھا میں ۱۴۲ نے ضلع گجرات میں ۱۲۶ نے امرتسر ۱۰۹، لاہور ۸۱، گوجرانوالہ ۵۴ ، شیخو پوره ۴۸ ، لائل پور ۴۷، جالندہر ۴۶ ، ہوشیار پور ۳۹، جہلم ۳۲، ملتان مظفر گڑھ ۲۰ ، منٹگمری ،۱۹، فیروز پور ۱۷ ، کیمل پور راولپنڈی ۹، انبالہ ۷، جھنگ ۷، لدھیانہ ۵ ، کرنال رہتک ۴، میانوالی۲۔باقی سب اضلاع بالکل خالی رہے ہیں مگر میرے خیال میں یہ رپورٹ صحیح نہیں۔آج ہی ایک صاحب حصار کے مجھے ملے تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ابھی ابھی احمدی ہوئے ہیں۔صوبوں کے لحاظ سے تقسیم اس طرح ہے۔بنگال ۱۱۳ ، یوپی ۱۰۱ ، بہار اڑیسہ ۲۱ ، سرحد ۴۶ ، سندھ ۲۰ ، بلوچستان ،۳، بمبئی گجرات ۲ ، برما ۱۵ ، سیلون ،۸ ریاست جنید ۸، کپورتھلہ ۶ مالیر کوٹله ۲ ، حیدر آباد ۲۸۔بیرونی ممالک میں سے جاوا میں ۵۲۵، گولڈ کوسٹ سیرالیون میں ۳۷۱، امریکہ ۱۸، انگلستان ۲ ، سماٹرا ۲۴ ، ماریشس ۲ ، ملایا ۴ ، مصر ۹ اور فلسطین ۸۔پیغا می شور مچاتے رہتے ہیں کہ تبلیغ