انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 230

انوار العلوم جلد ۱۶ مستورات سے خطاب باتیں پیدا کرو۔جب تم ایسا کرو گی تو تم جنت کا درخت بن جاؤ گی۔پھر جس طرح اچھے درخت پر اچھی شکل اور اچھی خوشبو کے لذیذ اور شیریں پھل پیدا ہوتے ہیں اسی طرح تم اپنے ایمان کو خوش شکل، خوشبودار، لذیذ اور شیریں بناؤ۔جب تم ایسا درخت بن جاؤ گی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے تم جہاں بھی ہوگی وہاں سے اُٹھا کر تمہیں اللہ تعالیٰ کی جنت میں لے جائیں گے کیونکہ خدا تعالیٰ کہے گا کہ ان درختوں کے بغیر میرا باغ مکمل نہیں ہوسکتا۔لوگ اپنے باغوں کے سجانے کے لئے دُور دُور سے درخت منگواتے ہیں تا کہ ان کا باغ خوبصورت معلوم ہو اسی طرح خدا تعالیٰ کے فرشتے ہر جگہ کے نیک لوگوں کو جنت میں لائیں گے تا کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ کے باغ میں فلاں درخت نہیں۔یہ کیا ہی اچھا سودا ہے جو مومن اپنے رب سے کرتا ہے مگر افسوس کہ لوگوں کو اس سودے کی طرف بہت کم توجہ ہے۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تم کو توفیق دے کہ تم اپنے آپ کو جنت کا پودا بناؤ۔اپنے کلمہ کو کلمہ طیبہ بناؤ اور اس کے فضل سے شجرہ طیبہ کی مانند بن جاؤ۔وَاخِرُ دَعُوا نَا آن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔(مصباح فروری ۱۹۴۲ء) ای ابراهیم: ۲۴ تا ۲۶ المنافقون : ٢ وتی: دو سیر کا بات دوسیر