انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 212

اللہ تعالیٰ ، خاتم النبین اور امام وقت۔۔۔انوار العلوم جلد ۱۶ غرض یہ خواہش مولوی صاحب کی ہے بار بار مطالبہ وہ کر رہے ہیں مگر دعوت وہ اب مجھے دے رہے ہیں صرف دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ گویا وہ بڑے وسیع الحوصلہ ہیں۔حالانکہ اس میں وُسعتِ حوصلہ کا کوئی سوال نہیں ان کے جلسہ پر ہوتے ہی کتنے لوگ ہیں۔ان کے جلسہ کی تو میرے جانے سے رونق ہی بڑھے گی پس حقیقت کو دیکھنے والا کوئی شخص اس کا نام وُسعت حوصلہ نہیں رکھ سکتا۔اپنی جماعت کے جتنے آدمیوں کو وہ میری تقریر سنوانے کا وعدہ کرتے ہیں۔میں ذمہ لیتا ہوں کہ قادیان میں ان کی تقریر میں ان سے زیادہ آدمی ہوں گے وہ اپنے خیالات ان تک پہنچا کر اس بات کی تسلی کر سکتے ہیں کہ احمد یہ جماعت تک ان کے خیالات پہنچ گئے ہیں۔لیکن اگر قادیان کی جماعت کو وہ اس لئے اپنے خیالات سنانا پسند نہیں کرتے کہ وہ ایسی ہے جیسی اپنے ایک حال کے خطبہ میں انہوں نے بیان کیا ہے تو میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پہل کر کے مؤمنوں کی جماعت پر حملہ کیا ہے۔میں بھی انہیں ویسا ہی سمجھتا ہوں جیسا کہ انہوں نے قادیان کی جماعت کو کہا اور جس طرح وہ قادیان کی جماعت کو خطاب کے قابل نہیں سمجھتے اسی طرح میں بھی مولوی صاحب کو خطاب کے قابل نہیں سمجھتا۔وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔( الفضل ۱۸ / دسمبر ۱۹۴۱ء) ا تذکرہ - صفحہ ۵۱۸۔ایڈیشن چہارم ۳۲ پیغام صلح ۱۲ جولائی ۱۹۴۱ء صفحه ۵ ۴، ۵ پیغام صلح ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۴۱ء صفحه ۵ الصف : ۴ کے پیغام صلح ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۴۱ ء صفحہ ۵ پیغام صلح ۳۰ جولائی ۱۹۴۰ ء صفحہ ۷ پیغام صلح ۳۰ جولائی ۱۹۴۰ء صفحہ ۶ ۱۰ پیغام صلح ۱۷ / جنوری ۱۹۳۸ء ال خروار: ڈھیر ۱۲ پیغام صلح ۹ را گست ۱۹۳۷ء صفحه ۶ پیغام صلح ۳ اگست ۱۹۳۷ء صفحه ۳ ۱۴ مشكوة كتاب الفتن باب نزول عيسى