انوارالعلوم (جلد 16) — Page 479
انوار العلوم جلد ۱۶ نظام تو اور آواز بیٹھ گئی اس لئے ممکن ہے میری آواز دوستوں تک صحیح طور پر نہ پہنچ سکے گزشتہ تجر بہ تو یہی بتا تا ہے کہ تقریر شروع ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے آواز صاف ہونی شروع ہو جاتی ہے اور تمام دوستوں کو پوری طرح پہنچ جاتی ہے لیکن پھر بھی چونکہ مجھے رات سے یہ تکلیف ہے اس لئے گو اللہ تعالیٰ سے میں یہی امید کرتا ہوں کہ اس کے فضل سے میں اپنے فرض کو پوری طرح ادا کر سکوں گا تاہم اگر دوستوں کو آواز نہ پہنچے تو ممکن ہے اس میں آلہ نشر الصوت کا قصور نہ ہو بلکہ میری آواز کا ہی قصور ہو اس لئے دوستوں کو چاہئے جب انہیں آواز نہ پہنچے تو مجھے بتادیں میں کوشش کروں گا کہ آواز اپنی پوری طاقت سے دوستوں تک پہنچاتا رہوں۔(الفضل ۲۰ جنوری ۱۹۴۳ء) اس کے بعد حضور نے اصل مضمون ” نظام کو “ پر تقریر فرمائی۔فرمایا: - مضمون کی اہمیت میرا آج کا مضمون وہ ہے جس کے متعلق میں ایک گزشتہ خطبہ جمعہ میں (جو الفضل ۱۰؍ دسمبر ۱۹۴۲ ء میں شائع ہو چکا ہے ) وعدہ کر چکا ہوں۔میں نے کہا تھا کہ میں تحریک جدید کا ایک نیا اور اہم پہلو جماعت کے سامنے اگلے جمعہ کو رکھوں گا مگر جب اگلا جمعہ آیا تو میرا ارادہ بدل گیا اور میں نے اس مضمون کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے یہی مناسب سمجھا کہ اسے بجائے کسی خطبہ میں بیان کرنے کے جلسہ سالانہ کے موقع پر پر جبکہ تمام دوست جمع ہوں گے بیان کر دوں۔چنانچہ میں نے اُس وقت اس مضمون کا بیان کرنا ملتوی کردیا اور اپنے اگلے خطبہ میں (جو الفضل ۱۶ / دسمبر ۱۹۴۲ء میں شائع ہو چکا ہے ) اعلان کر دیا کہ میں سر دست اس مضمون کو ملتوی کرتا ہوں اور اس کی بجائے بعض اور امور کی طرف جماعت کو توجہ دلا دیتا ہوں۔بعد میں میری رائے اس طرف سے بھی بدلی اور میں نے چاہا کہ اس مضمون کو ابھی اور ملتوی کر دوں اور اس کی بجائے ”سیر روحانی“ کے کچھ اور حصے بیان کر دوں مگر منشائے الہی چونکہ یہی تھا کہ اس مضمون کا جس قدر جلد ہو سکے دُنیا میں اعلان کر دیا جائے اس لئے ایسا اتفاق ہو گیا کہ میں متواتر بیمار ہوتا چلا گیا اور سیر روحانی والے مضمون کے واسطے حوالے نکالنے کے لئے جو وقت چاہئے تھا وہ مجھے نہ ملا۔آخر میں نے سمجھا کہ ۲۰ / تاریخ سے اس غرض کے لئے وقت نکالنا شروع کر دوں گا مگر ان دنوں بہت سا تفسیر کا کام کرنا پڑا۔یہ امر میں بتا چکا ہوں کہ آجکل میں تفسیر لکھایا کرتا ہوں۔پس ان دنوں ایک دفعہ میں تفسیر لکھا تا اور دوسری دفعہ صاف شدہ مضمون کو دیکھتا اور اس طرح کافی وقت اس