انوارالعلوم (جلد 16) — Page 204
انوار العلوم جلد ۱۶ اللہ تعالی ، خاتم النبیین اور امام وقت۔دینا چاہے تو اس پر کسی کو کیا اختیار ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ میری جائداد کسی ایسی کتاب کی آمد سے نہیں بنی جو سلسلہ کے روپیہ سے تیار ہوئی ہو۔وَ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ - ہم خدا کے لئے جنگ کرتے ہیں آخر میں مولوی صاحب فرماتے ہیں :- اب آپ خدا کے ساتھ جنگ نہ کریں۔۱۰۷ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہم خدا کیسا تھ جنگ نہیں کرتے بلکہ خدا تعالیٰ کے لئے جنگ کرتے ہیں۔باقی رہا مولوی صاحب کا اپنی نسبت یہ شعر نقل کرنا کہ اے آنکہ سوئے من بدویدی صد تبر بیہ از باغباں بنترس که من شارخ مثمرم سو اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ اشعار نقل کرتا ہوں کہ ے میری اولاد سب تیری عطا ہے ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیدہ ہیں یہی ہیں پنجتن جن پر بناء ہے تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي سوجس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمانے کے مطابق اشاعت اسلام کی بناء ہے وہی آپ کی شاخ مثمر ہے۔خواہ آپ لاکھ زور ماریں۔آپ وہ شاخ مثمر بن نہیں سکتے اور اللہ تعالیٰ کا فضل اس کی شہادت دے رہا ہے۔مولوی صاحب کی تمام باتوں کا جواب دینے کے بعد اب میں چند آسان طریق فیصلے کے پیش کرتا ہوں۔اگر مولوی صاحب ان کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیں تو میں امید کرتا ہوں کہ جھگڑا بہت کچھ دور ہو جائے گا۔پہلا طریق فیصلہ کا میرے نزدیک یہ ہے کہ نبوت کے متعلق حضرت فیصلہ کا پہلا طریق مسیح موعود علیہ السلام نے خود ہی غلطیوں کا ازالہ فرما دیا ہے۔یعنی ایک غلطی کا ازالہ لکھ کر ان غلطیوں کو دور فرمایا ہے جو اس بارہ میں اپنوں بیگانوں کو لگ رہی تھیں۔میں تجویز کرتا ہوں کہ آئندہ دونوں فریق نبوت کے متعلق بحث مباحثہ کو بالکل بند کر دیں اور صرف یہ کیا جائے کہ میری طرف سے اور آپ کی طرف سے دو چار سطر میں یہ مضمون لکھ کر کہ