انوارالعلوم (جلد 16) — Page 581
انوار العلوم جلد ۱۶ نظام نو ۳۴ بونا پارٹ: نپولین اول کا خاندانی نام ۔ نپولین کے خاندان کے متعدد معروف افراد کے ناموں کے ساتھ بونا پارٹ کا لفظ لکھا ہے گویا یہ نپولین کے خاندان کا ٹائٹل ہے ۔ ( اُردو جامع انسائیکلو پیڈ یا جلد ا صفحه ۲۷۲ مطبوعہ ۱۹۸۷ ء لاہور ) ۳۵ البقرة : ۱۹۶ ۳۶ مسور مسولینی بینی ٹو : ( تو (Mussolni-Benito) ( ۱۸۸۳ء ۔ ۱۹۴۵ء ) اطالوی آمر ۔ یہ ایک لوہار کا بیٹا تھا۔ ابتدائی دنوں میں اُستاد اور صحافی کا کام کیا ۔ سوشلسٹ کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران اطالیہ کی جنگ میں مداخلت کی ۔ وکالت کی پاداش میں ۱۹۱۴ء میں سوشلسٹ تحریک سے نکال دیا گیا ۔ ۱۹۱۹ ء میں اپنی جماعت بنائی ۔ اکتو بر ۱۹۲۲ء میں شاہ اٹلی اور فوج نے اسے وزیر اعظم کے معہدے پر نامزد کیا۔ ۱۹۲۵ء میں اس نے آمرانہ اختیارات سنبھال لئے ۔ ۱۹۲۶ء میں تمام مخالف جماعتوں کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ ۱۹۳۵ء میں ایتھوپیا پر قبضہ کیا ۔ ۱۹۳۹ ء میں البانیہ پر قبضہ کیا۔ اس حکمت عملی کے باعث وہ نازیوں کے ۔ بڑا قریب ہو گیا ۔ جون ۱۹۴۰ء میں جنگ عظیم دوم میں شامل ہوا ۔ اتحادیوں نے سسلی پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا جس کے نتیجہ میں اس کی ساکھ ختم ہو گئی ۔ جولائی ۱۹۴۳ء میں فسطائیوں کی گرینڈ کونسل نے اسے استعفیٰ پر مجبور کیا پھر گرفتار کر لیا گیا ۔ ۱۵ ستمبر ۱۹۴۳ء کو جرمن ہوائی جہاز اسے رہا کرا کر جرمنی لے گئے ۔ لیکن پھر اس نے شمالی اٹلی میں جمہور یہ فسطائیہ کے نام سے متوازی حکومت بنالی۔ اپریل ۱۹۴۵ء میں اسے اپنی داشتہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو گولی مار دی گئی ۔ اس کی لاش میلان لے جائی گئی جہاں اسے سڑکوں پر گھسیٹا گیا ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈ یا جلد ۲ صفحہ ۱۵۶۵ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لا ہور ) ۳۷ الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۹۔ Sir Winston-Leonard-Spencer،Churchill : ۳۸ مسٹر چرچل (۳۰) نومبر ۱۸۷۴ء ۔ ۲۴ جنوری (۱۹۶۵ء برطانوی سیاستدان ۔ سپاہی، مصنف ۔ ہندوستان، سوڈان ، جنوبی افریقہ کے معرکوں میں شریک رہا۔ ۱۹۰۰ء میں پارلیمنٹ کا رکن اء سے ۱۹۴۵ء تک وزیر اعظم رہا ۔ ۱۹۵۱ء تا ۱۹۵۵ء دوبارہ وزیراعظم رہا۔ متعدد بنا۔ ۱۹۴۰ء کتابیں لکھیں ۔ ۱۹۵۳ء میں ادبی نوبل پرائز حاصل کیا۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحه ۱۴ ۵ مطبوعہ ۱۹۸۷ ء لاہور ) ۳۹ روز ویلٹ: Theodorer Roosevelt (۱۸۵۸ء ۱۹۱۹ء) نیو یارک کا گورنر ۱۹۰۱۰ء ۷۰۱