انوارالعلوم (جلد 16) — Page 578
۱۰۵ انوار العلوم جلد ۱۶ نظام تو نے تحریک جدید میں حصہ لیا ہے اور اگر وہ اپنی ناداری کی وجہ سے اس میں حصہ نہیں لے سکا تو وہ اس تحریک کی کامیابی کے لئے مسلسل دعائیں کرتا ہے اس نے وصیت کے نظام کو وسیع کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔پس اے دوستو! دُنیا کا نیا نظام دین کومٹا کر بنایا جا رہا ہے تم تحریک جدید اور وصیت کے ذریعہ سے اس سے بہتر نظام دین کو قائم رکھتے ہوئے تیار کرو مگر جلدی کرو کہ دوڑ میں جو آگے نکل جائے وہی جیتتا ہے۔جلد سے جلد وصیتیں کرنے کی ضرورت پس تم جلد سے جلد وصیت نہیں کرو تا کہ جلد سے جلد نظام نو کی تعمیر ہو اور وہ مبارک دن آ جائے جب کہ چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا لہرانے لگے اس کے ساتھ ہی میں ان سب دوستوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہیں وصیت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ان لوگوں کو بھی جو ابھی تک اس نظام میں شامل نہیں ہوئے تو فیق دے کہ وہ بھی اس میں حصہ لے کر دینی وڈ نیوی برکات سے مالا مال ہوسکیں اور دنیا اس نظام سے ایسے رنگ میں فائدہ اُٹھائے کہ آخر اسے یہ تسلیم کرنا پڑے کہ قادیان کی وہ بستی جسے کو ردہ کہا جاتا تھا، جسے جہالت کی بستی کہا جاتا تھا اس میں سے وہ نور نکلا جس نے ساری دنیا کی تاریکیوں کو دور کر دیا جس نے ساری دنیا کی جہالت کو دُور کر دیا، جس نے ساری دنیا کے دُکھوں اور دردوں کو دُور کر دیا اور جس نے ہر امیر اور غریب کو، ہر چھوٹے اور بڑے کو محبت اور پیار اور اُلفت با ہمی سے رہنے کی توفیق عطا فرما دی۔(مطبوعہ مطبع ضیاء الاسلام پریس ربوہ ) لا گتھا : ایک قسم کا روئی دارا ور ملائم بچھونا کارل مارکس: جرمن مفکر اور کمیونزم کا بانی۔۱۸۱۸ء کو پیدا ہوا۔۱۸۸۳ء کو وفات پائی۔پ ٹریوز (TREVES) یہودی قانون دان کا بیٹا تھا۔بون اور برلن میں تعلیم حاصل کی۔۱۸۴۴ء میں اس نے اینجلس کے ساتھ طویل اشتراک کا سلسلہ شروع کیا۔اس کے ساتھ مل کر اس نے مارکسی فلسفہ کو ۱۸۴۴ء میں ایک مشتر کہ کتاب بنام مقدس خاندان The) (Holy Family لکھ کر ترقی دی۔پھر کمیونسٹ منشور مرتب کیا۔اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۷۷ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لا ہور ) سے سائیں: ملازم جو گھوڑے کی خدمت کے لئے رکھا جائے۔