انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 472

انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔مسجد کے سامان سے بہتر مسجد بنانے میں کیا حرج ہے۔آخر ہر مسجد خانہ کعبہ کی حیثیت تو نہیں رکھتی کہ اسے اپنی جگہ سے ہلا یا نہیں جاسکتا۔پس جہاں بھی جگہ ملے مسجد بنا لو اور جب وہ جگہ ملے جہاں بھی جگہ ملے مسجد بنالی جائے گی جہاں تم بنانا چاہتے ہو تو اسی کے سامان سے وہاں بنالینا۔امرتسر کی جماعت نے ۸، ۹ ہزار روپیہ مسجد کے لئے جمع کیا ہوا ہے مگر پندرہ سولہ سال سے کسی خاص جگہ کے انتظار میں مسجد نہیں بنوائی اور یہی سوچ رہے ہیں کہ اسلامیہ سکول کے سامنے اتنی جگہ ملے تو بنوائیں گے۔کئی نئے محلے امرتسر میں بن چکے ہیں مگر انہوں نے کہیں بھی مسجد نہیں بنوائی۔چار پانچ سال ہوئے میں نے ان سے کہا کہ فلاں جگہ بنوا لینی چاہئے تو انہوں نے کہا کہ جی وہ بہت دُور ہے وہاں کون جائے گا۔خدا تعالیٰ کے گھر کے لئے یہ خیال کرنا کہ جگہ ایسی ہو اور عمارت ، ایسی فضول بات ہے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اُس کا گھر سادہ ہو۔تم اپنے مکانوں پر بیل بوٹے بنواتے ہو مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے گھر کے لئے اس کی ممانعت کی ہے وہ چاہتا ہے کہ صرف دیوار میں ہوں اور چھت ہو خواہ کھجور کی شاخوں کی ہی ہو اس میں کسی ظاہری خوبصورتی کی ضرورت نہیں خدا کے ذکر کا حسن ہونا چاہئے۔پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں جہاں ہو سکے اور جس جگہ بھی ممکن ہو مساجد بنالیں پھر جب اچھی جگہ مل جائے گی اسی سامان سے وہاں بنالیں۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں کہتا کہ میرا گھر ایسا ہو ، عمارت اس طرح کی ہو بلکہ وہ یہ کہتا ہے کہ میرے نام پر کوئی جگہ بنا لو خواہ وہ کتنی سادہ کیوں نہ ہو۔چند سال پہلے میں دہلی گیا تو وہاں ایک جگہ کی قیمت ایک روپیہ گڑ تھی میں نے وہاں کے دوستوں سے کہا کہ یہاں مسجد بنالومگر انہوں نے کہا کہ یہاں کون آتا ہے۔اب میں وہاں گیا تو اُسی کی قیمت پچاس روپیہ گز تھی میں نے دوستوں سے کہا کہ میں نے اُس وقت کہا تھا اگر لے لیتے تو کتنے فائدہ میں رہتے پس اس طرح وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے بلکہ جہاں بھی ہو فوراً مساجد تعمیر کر لینی چاہئیں۔ہر احمدی قرآن کریم کا ترجمہ سیکھے دوسری چیز جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ میں نے خدام الاحمدیہ کے جلسہ میں اعلان کیا تھا کہ ان میں سے ہر ایک کو قرآن کریم کے ترجمہ کو پڑھنے کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے مجھے یقین ہے کہ اگر ہماری جماعت قرآن کریم کے ترجمہ سے واقف ہو جائے تو کایا پلٹ جائے گی اس کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیئے۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ اس تحریک کو چلائیں اور