انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 362

سیر روحانی (۳) انوار العلوم جلد ۱۶ بیمار کر دیتا ہے یا افعال الاعضاء میں نقص پیدا ہو جاتا ہے۔مثلاً معدہ میں تیزا بیت زیادہ ہو جائے یا ایسی ہی کوئی خرابی پیدا ہو جائے ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہاں ہمارے فرشتے ان دونوں باتوں کا علاج کر دیں گے چنانچہ وہ جنتیوں سے کہیں گے کہ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ آج سے طاعون کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا، ہیضہ کا کوئی کیٹر تم پر حملہ نہیں کر سکے گا ، ٹائیفائیڈ کا کوئی کیڑا تم پر حملہ نہیں کر سکے گا، اسی طرح اور کسی مرض کا کوئی جرم (GERM) تمہارے جسم میں داخل نہیں ہو گا۔پھر ممکن تھا کہ باہر سے تو حفاظت ہو جاتی مگر افعال الاعضاء میں نقص واقع ہو جاتا اس لئے فرمایا طبتم تمہارے اعضاء کو اندر سے بھی درست کر دیا گیا ہے۔پھر خیال ہو سکتا تھا کہ شاید کچھ عرصہ کے بعد یہ حفاظت اُٹھالی جائے اس لئے فرمایا خَلِدِينَ فِيهَا حالت عارضی نہیں بلکہ ہمیشہ رہے گی اور کبھی زائل نہیں ہوگی۔نفیس برتن (۹) نویں میں نے مینا بازاروں میں برتن دیکھے جو نہایت نفیس اور اعلیٰ قسم کے تھے میں نے سوچا کہ کیا اس بازار میں بھی اس قسم کے برتن ملتے ہیں؟ اس پر میری نظر فوراً اس آیت پر پڑی کہ وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَّاكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا ٤٥ کہ یہ جو ہمارے غلام بنیں گے اور مینا بازار میں ہم سے سودا کریں گے وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِانِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ اُن کے پاس چاندی کے برتنوں میں خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ خادم چیزیں لائیں گے وَالْوَابِ كَانَتْ قَوَارِيرَ ا اور گوب لائیں گے جو قواریر کی طرز پر ہونگے۔قَوَارِيرَا کے معنے شیشہ کے برتن کے ہیں جس میں شراب ڈالی جائے۔پس وہ برتن شیشے کی طرح ہوں گے مگر بنے ہوئے چاندی سے ہوں گے یعنی اُن کی رنگت میں وہ سفیدی بھی ہوگی جو چاندی میں ہوتی ہے اور ان میں وہ نزاکت بھی ہوگی جو شیشہ کے برتنوں میں ہوتی ہے گویا ان برتنوں میں ایک طرف تو اتنی صفائی ہوگی کہ جس طرح شیشہ کے برتن میں پڑی ہوئی چیز باہر سے نظر آ جاتی ہے اسی طرح اُن کے اندر کی چیز باہر سے نظر آ جائے گی اور دوسری طرف ان میں اتنی سفیدی ہوگی کہ وہ چاندی کی طرح چمکتی ہوگی۔درحقیقت مؤمن کا جنت میں ایک دوسرے سے اس قسم کا معاملہ ہو گا۔وہ ایک دوسرے کے قلب کو اسی طرح پڑھ لیں گے جس طرح شیشہ کے برتن میں سے شربت نظر آ جاتا ہے۔یہاں انسان اپنی عزیز ترین بیوی کے متعلق بھی نہیں جانتا کہ اُس کے دل میں کیا ہے مگر وہاں یہ حالت نہیں ہوگی۔اور ایسی چیزیں جو