انوارالعلوم (جلد 16) — Page 351
انوار العلوم جلد ۱۶ سیر روحانی (۳) کو پانی دیتے ہیں تو وہ زمین کے پتوں کے ساتھ مل کر بدبودار ہو جاتا ہے اور اس کے اندر ایسی سڑاند پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگوں کے لئے وہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے مگر وہاں ایسا پانی ہوگا سے گزرنا ہوجاتا ہے مگر ایسا جو بالکل پاک اور صاف ہو گا جس میں مٹی اور ریت ملی ہوئی نہیں ہو گی اور جب کھیتوں کو پانی دیا جائے گا تب بھی بدبو پیدا نہیں ہوگی ۔ اور وہاں ایسے دودھ کی نہریں ہوں گی جس کا مزہ کبھی خراب نہیں ہو گا اور وہاں شراب کی بھی نہریں ہوں گی جو پینے والوں کے لئے لذت کا موجب ہوں گی اور وہاں خالص شہد کی بھی نہریں ہوں گی اور وہاں اُن کے لئے ہر قسم کے میوے ہوں گے جنہیں وہ خوب کھائے گا۔ اور جب دیکھے گا کہ اس نے خوب کھا لیا اور خوب پی لیا تو اُسے خیال آئے گا کہ میرا کام تو خدمت کرنا تھا، اب میرا آقا ضرور مجھ سے ناراض ہوگا اور کہے گا نالائق تو کھاؤ پیو بن گیا۔ چنانچہ وہ ڈر کے مارے کھڑا ہو جائے گا مگر جونہی وہ گھبرا کر کھڑا ہو گا وہ دیکھے گا کہ اُس کا آقا اُس کے سامنے کھڑا ہے اور اُسے کہہ رہا ہے کہ میرے اس بندے کو بخش دو کہ اس نے میرا پانی پیا۔ میرے اس بندے کو بخش دو کہ اس نے میرا شہد پیا۔ میرے اس بندے کو معاف کرو کہ اس نے میرے دودھ کو استعمال کیا اور میرے اس بندے کو معاف کرو کہ اس نے میرے پھلوں کو کھایا۔ گویا ہر کھانے اور ہر پینے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بخشش نازل ہوگی اور مؤمنوں کے درجات میں اور زیادہ ترقی ہوگی ۔ تب میں نے ایک طرف تو یہ سمجھا کہ یہ روحانی غذا ئیں ہیں تبھی ان کے نتیجہ میں مغفرت حاصل ہونے کے کوئی معنے ہیں۔ دوسری طرف میں نے یہ بھی سمجھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعض بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو خدا خود کھلاتا اور پلاتا ہے اور ان کا کھانا اور پینا بھی عبادت میں شامل ہوتا ہے جیسے حضرت مسیح ناصری کو بھی کھاؤ اور پیو کہا گیا۔ سید عبدالقادر صاحب جیلانی کے ایک ارشاد کی حقیقت! اسی طرح اس آیت سے میرے لئے سید عبد القادر صاحب جیلانی کا یہ واقعہ یہ واقعہ بھی حل ہو گیا کہ ہو گیا کہ میں نہیں کھاتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو ضرور کھا اور میں نہیں پیتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر ! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو ضرور پی ۔اور میں نہیں پہنتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر! تجھے میری ذات ہی کی قسم تو ضرور پہن۔ یہاں بھی فرماتا ہے کہ جنت میں اللہ تعالیٰ ہر مؤمن سے کہے گا کہ کھاؤ میں تمہارے گناہ بخشوں گا ، میری شراب پیو کہ میں تم سے حُسنِ سلوک کروں گا اور میرے پھل کھاؤ کہ میں تم پر اپنی رحمتیں نازل