انوارالعلوم (جلد 16) — Page 17
انوار العلوم جلد ۱۶ سیر روحانی (۲) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ سیر روحانی (۲) تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء بر موقع جلسه سالانه قادیان ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- ایک خبر پر تبصرہ اور جلسہ سالانہ پیشتر اس کے کہ میں اپنا آج کا مضمون شروع کروں میں سول اخبار کی ایک آج کی خبر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا پر آنے والوں کو نصیحت ہوں جو میری گل کی تقریر کے بارہ میں اس میں شائع ہوئی ہے کسی نے کہا ہے۔چه دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد یعنی وہ چور بھی کیسا بہادر ہے جو چوری کرنے کے لئے ہاتھ میں لیمپ لے کر آتا ہے حالانکہ لیمپ کی روشنی کی وجہ سے لوگ اُسے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اُس کی چوری کے چھپے رہنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔پہلے بھی ” سول میں جھوٹ بولا گیا تھا جب اس کا ایک نمائندہ اُس وقت مجھ سے ملاقات کرنے کے لئے آیا جب میں نے اپنی وصیت کا اعلان کیا تھا وہ خود بھی سوالات کرتا گیا اور میں اُس کی باتوں کا جواب دیتا رہا جب وہ اُٹھنے لگا تو میں نے کہا کہ مجھے اخبار والوں کا بڑا تلخ تجربہ ہے اور میں ڈرتا ہوں کہ آپ کوئی ایسی بات شائع نہ کر دیں جو واقعات کے لحاظ سے غلط ہو میں چونکہ ایک ایسی جماعت کا امام ہوں جو چاروں طرف سے اعتراضات کا ہدف بنی ہوئی ہے اس لئے اگر آپ نے کوئی غلط بات درج کر دی تو لوگوں کو اور زیادہ اعتراض کرنے کا موقع مل جائے گا۔وہ کہنے لگا آپ بالکل فکر نہ کریں ہم لوگ بہت دیانتدار ہیں اور کوئی بات خلاف واقعہ درج نہیں کیا کرتے۔اس کے بعد وہ چلا گیا اور پھر اُس نے جور پورٹ شائع کی اُس میں واقعات کو بہت کچھ بگاڑ دیا گیا تھا۔اخبارات والوں میں چونکہ ایک دوسرے کے متعلق رقابت ہوتی ہے اس لئے