انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 319

سیر روحانی (۳) انوار العلوم جلد ۱۶ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَاصَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔اَللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ تو حضرت ابراہیم عَلَيْهِ السَّلَامُ کا نام اور آپ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے اور یہی مقبرے کی غرض ہوتی ہے۔مختلف انبیائے سابقین کے مقبرے پھر فرماتا ہے وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْسَهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَى قَوْمِهِ نَرْفَعُ دَرَجَتٍ مَّنْ نَّشَاءُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ وَوَهَبْنَالَةَ إِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ كُلًّا هَدَيْنَا ۚ وَنُوْحاً هَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَنَ وَأَيُّوبَ وَيُوْسُفَ وَمُوسَى وَهَرُونَ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَى وَعِيسَى وَالْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصَّلِحِيْنَ وَإِسْمَعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوْطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَلَمِيْنَ ۖ وَ مِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ وَاجْتَبَيْنَهُمْ وَهَدَيْنَهُمْ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَوْ اَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ۔أُولئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ فَاِنْ يَّكْفُرُبِهَا هَؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْماً لَّيْسُوا بِهَا بِكَفِرِينَ - أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهدَ هُمُ اقْتَدِهُ قُلْ لَا اسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْعَلَمِينَ كل یہاں خدا تعالیٰ نے وہ سارے نام اکٹھے کر دیئے ہیں جن کی یاد کو اُس نے قائم کیا ہے فرماتا ہے یہ وہ حجت ہے جو ہم نے ابراہیم کو اُس کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی۔ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں یقیناً تیرا رب حکمت والا اور جاننے والا ہے۔اور ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب دیئے اور ان میں سے ہر ایک کو ہدایت دی اور اس سے قبل ہم نے نوح کو بھی ہدایت دی۔اسی طرح اس کی اولاد میں سے داود اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون سب کو ہدایت دی اور ہم محسنوں کو اسی طرح جزاء دیا کرتے ہیں۔اسی طرح زکریا اور بیٹی اور الیاس سب نیک لوگوں میں سے تھے۔اور اسماعیل اور البیع اور یونس اور لوط سب کو ہم نے دنیا پر فضیلت بخشی۔اسی طرح ان کے آباء واجداد اور ان کی ذریت اور ان کے بھائیوں میں سے بھی ایسے لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے عزت بخشی اور جنہیں صراط مستقیم کی طرف ہم نے ہدایت دی۔یہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اگر یہ لوگ