انوارالعلوم (جلد 16) — Page 14
تورات سے خطا انوار العلوم جلد ۱۶ موسیٰ نبی تھے اُن کی بیوی نبی نہیں مگر جنت میں جو انعام موسیٰ علیہ السلام کو ملے گا وہی ان کی بیوی کو ملے گا۔اسی طرح سب سے بڑے نبی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے اور سب سے بڑا مقام بھی آپ کا ہی ہو گا مگر آپ کی گیارہ بیویاں بھی جنت میں آپ کے ساتھ ہی ہوں گی۔غرض اعمال اور افعال کے لحاظ سے مردوں اور عورتوں میں کوئی فرق نہیں اور جہاں کوئی فرق ہے وہاں بدلہ ان کو زیادہ دے دیا ہے۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بیوی ہوتی تو جنت میں وہ اکیلی آپ کے انعام میں شریک ہوتی مگر آپ کی گیارہ بیویاں تھیں اور تین بیٹیاں۔اس طرح چودہ عورتیں وہی انعامات حاصل کریں گی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوں گے۔پس یہ خیال اپنے دلوں سے نکال ڈالو کہ عورت کوئی کام نہیں کرسکتی۔میں آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اے احمدی عورتو! تم اپنی ذہنیت کو بدل ڈالو۔آدمی کے معنے مرد کے ہیں۔تم بھی ویسی ہی آدمی ہو جیسے مرد۔خدا نے جو عقیدے مردوں کے لئے مقرر کئے ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں اور جو انعام اور افضال مردوں کے لئے مقرر ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں۔پھر جب خدا نے فرق نہیں کیا تو تم نے کیوں کیا ؟ جب تک تم یہ خیال اپنے دل سے نہ نکال دوگی کوئی کام نہیں کر سکو گی۔جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں مرگیا ہوں تو وہ مر جاتا ہے اور جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں کام کر سکتا ہوں تو وہ کر لیتا ہے۔جو ذمہ داریاں مردوں کی ہیں وہ تو انہیں پورا کر رہے ہیں۔مردوں کی انجمنیں تو پنجاب میں ہر جگہ ہیں لیکن لجنات اماءِ اللہ سارے پنجاب میں نہیں بلکہ بہت تھوڑی جگہوں پر قائم ہیں۔پس اول اپنی ذہنیت بدلو اور سمجھ لو کہ تم کو خدا نے دین کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔ہر عورت کا فرض ہے کہ ہر گاؤں میں لجنہ قائم کرے۔جہاں جہاں احمدی ہیں وہاں لجنہ بنا لو گی تو خدا تعالیٰ کام کرنے کی بھی توفیق دے دیگا۔حق بات تو یہ ہے کہ جتنی عورتوں کے ذریعے تبلیغ ہو سکتی ہے مردوں کے ذریعے نہیں ہوسکتی۔اگر عور تیں تبلیغ کرنے لگ جائیں تو ملک کی کایا پلٹ جائے مگر بہت کم عورتیں ہیں جو اس کی طرف توجہ کرتی ہیں۔عورت کو خدا نے ایسے ہتھیار دیئے ہیں کہ مرد مقابلہ نہیں کر سکتے مگر وہ غفلت کرتی ہے اور یہ خیال کرتی ہے کہ قیامت کے دن شاید میرا خاوند تو جنت میں چلا جائے اور میں جہنم میں چلی جاؤں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ بجھتی ہے کہ میں کچھ نہیں کر سکتی۔پس تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو، ہر جگہ لجنہ قائم کرو، مرکز میں لکھو، اگر جواب نہ آئے تو