انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 263

انوار العلوم جلد ۱۶ بعض اہم اور ضروری امور میں تھے ہم دونوں بھی اسی طرح گود گود کر دوڑ رہے تھے جس طرح کہ پہلے لوگ۔حالانکہ ہمارے راستہ میں کوئی سانپ نہ تھا اور ہم صرف اگلوں کی امداد کو جارہے تھے۔یہ خیال آتے ہی مجھے ہنسی آگئی اور میں نے اگلوں کی طرف دیکھا تو ان کے پاس بھی کہیں سانپ کا نشان نہ تھا۔میں نے شاہ صاحب کو پکڑ کر کھڑا کیا اور کہا کہ شاہ صاحب! آخر ہمارے دوڑنے کی غرض کیا ہے؟ سانپ تو غالبا پیچھے رہ گیا ہے اور پھر آواز دے کر اگلوں کو کھڑا کیا پھر جو مڑ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سانپ کو میاں شریف احمد صاحب اور صوفی عبد القدیر صاحب نے جو آخر میں تھے انہوں نے مار بھی لیا تھا۔گویا سانپ تو مر چکا تھا مگر اُس کی آواز نے اچھے بھلے کچھ اور آدمیوں کو دوڑا رکھا تھا۔غرض خطرہ کی آواز خطرہ سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور وہ بُزدلی پیدا کر دیتی ہے۔" ویسے آدمی کو خطرہ نظر آ جائے تو وہ اُس سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا خطرہ کی بات سے ڈرتا ہے۔ایک دفعہ میں پاخانہ کے لئے بیٹھا تو میں نے دیکھا کہ میری دونوں رانوں کے بیچ میں سے سانپ نے پچھن نکالی مگر میں بالکل نہ گھبرایا اور میں نے سوچا کہ اگر اب میں نے حرکت کی تو ممکن ہے یہ کاٹ لے اس لئے اسی طرح بیٹھا رہا۔اور سانپ آرام سے پاٹ میں سے نکلا اور چکر کاٹ کر پاخانہ میں سے باہر چلا گیا۔تو میں نے سانپ کو اس قدر قریب سے دیکھا اور وہ میرے ننگے جسم سے قریباً چھوتا ہوا گزرا مگر میرے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہ ہوئی۔لیکن ڈلہوزی میں سانپ کی آواز آئی اور ہم سب اس سے مرعوب ہو گئے۔پس خطرہ کی افواہیں بہت بُرا اثر ڈالتی ہیں بلکہ افواہیں خود جنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔کسی جگہ بموں کا پڑنا اتنا خطرناک نہیں ہوتا جتنا یہ شور پڑ جانا کہ ہم پڑ رہے ہیں۔غلط افواہیں قوموں میں بُزدلی پیدا کر دیتی ہیں پس انگریزوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی بہادری اور جُرات کو قائم رکھنے کے لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ غلط افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے اور ان کا مقابلہ کیا جائے۔مجھے ایک دوست جو فوج میں لیفٹیننٹ ہیں ملنے آئے اور کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔میں نے ان سے کہا کہ آپ ہمیشہ اپنے ماتحتوں کے حوصلوں کو قائم رکھیں اور اگر کریٹ وغیرہ کو شکست کی وجہ سے سپاہیوں میں گھبراہٹ پیدا ہو تو بے شک ان کا دل بڑھانے کے لئے کہہ دیا کریں کہ یہ انگریز لڑنا کیا جانیں یہ تو ناز و نعم میں پلنے والے لوگ ہیں یہ دشمن کو کیا شکست دیں گے ہاں ہم اسے ضرور شکست دیں گے۔ہم مضبوط اور جفاکش لوگ ہیں جب ہم سے مقابلہ کا وقت آیا تو ہم ضرور دشمن کو شکست دیں گے۔تو جنگ میں غلط افواہیں بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔اور ان کا مقابلہ