انوارالعلوم (جلد 16) — Page 253
بعض اہم اور ضروری امور انوار العلوم جلد ۱۶ کہ کون ہو۔جماعت کو دھوکا لگنے کی کوئی وجہ نہ تھی مگر دیکھو کہ مولوی صاحب کے الفاظ کس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کے منافقین سے ملتے ہیں۔عبد اللہ بن ابی بن سلول کے الفاظ قرآن کریم نے نقل کئے ہیں۔اس نے کہا تھا کہ لَا تُنْفِقُوا عَلَى مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللهِ حَتَّى يَنفَضُّوا یعنی اے انصار ! اصل جماعت تو تم ہو۔تم ان مہاجرین پر روپیہ خرچ کرنا بند کر دو پھر دیکھو یہ کس طرح بھاگ جاتے ہیں۔یہ تو اصل جماعت نہیں یہ تو صرف روٹیاں کھانے والے لوگ ہیں۔تو مولوی محمد علی صاحب کے یہ الفاظ بعینہ اس آیت کا ترجمہ ہیں۔مولوی صاحب کے یہ الفاظ جب شائع ہوئے تو یہاں کے لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کے لئے جلسہ کرنا چاہا اور مجھ سے اس کے لئے اجازت طلب کی مگر میں نے کہا کہ ہرگز نہیں۔یہ حملہ تم پر ہوا ہے پس یہ بات وقار کے خلاف ہے کہ تم ہی اس کا جواب بھی دو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مؤمن بھائی بھائی ہوتے ہیں جب ایک پر حملہ ہو تو دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہے۔اس وقت باہر کی جماعتوں کے اخلاص کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اس کو جواب دیں اور تم چپ رہو۔ہاں جب ان پر حملہ ہو تو اس وقت تمہارا فرض ہے کہ جواب دو۔مجھ پر مصری پارٹی نے اعتراض کئے تھے بعض لوگوں نے مجھے کہا بھی کہ آپ ان کا تفصیلی جواب دیں مگر میں نے کہا یہ بات وقار کے خلاف ہے کہ میں خود ہر امر کا جواب دوں۔بعض اعتراضات ایسے ہیں کہ ان کا جواب ان کے ذمہ ہے جو مجھ سے عقیدت رکھتے ہیں میرا کام نہیں۔اسی طرح اس موقع پر میں نے یہاں کے دوستوں کو خود جواب دینے سے روکا اور کہا کہ یہ باہر کی جماعتوں کا کام ہے کہ اس اعتراض کا جواب دیں۔چنانچہ باہر کی بعض جماعتوں نے اِس کا جواب دیا اور ریزولیوشن پاس کر کے قادیان کی جماعت کی فضیلت کا اقرار کیا۔اس سلسلہ میں انبالہ کی جماعت اول نمبر پر آئی۔اس نے سب سے پہلے اپنے فرض کو محسوس کیا اور تار دیا کہ وہ مولوی صاحب کے اس حملہ کو بُری نظر سے دیکھتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں مجھو کہ کے ایک دوست کا بھی جواب ”الفضل“ میں شائع ہوا ہے اور اس نے حقیقی مومنانہ جذ بہ دکھایا اور نہایت معقول رنگ میں جواب دیا ہے۔اس نے لکھا کہ:- مولوی محمد علی صاحب اس بات پر مصر ہیں کہ میں باہر کی جماعتوں کو اپنی تقریر سنانا چاہتا ہوں۔ان کے دل میں یہ وہم ہے کہ باہر کے لوگ چونکہ عموماً ناخواندہ ہوتے ہیں اس لئے ممکن ہے قادیانی جماعت کا ساتھ چھوڑ دیں۔مگر مولوی صاحب کو معلوم ہونا چاہئے کہ میں موضع مجو کہ ضلع سرگودھا کا رہنے والا ہوں اس علاقہ کی جماعتیں آپ کے عقیدہ سے خوب