انوارالعلوم (جلد 16) — Page 9
انوار العلوم جلد ۱۶ نے ایسا کہا۔مستورات سے خطاب ماں کو بچے سے محبت ہوتی ہے مگر وہ پسلی میں سے پیدا نہیں ہوتا۔اسی طرح ہر نر و مادہ میں محبت ہوتی ہے۔سارس ایک جانور ہے اُن میں اِس قدر محبت ہوتی ہے کہ اگر نر یا مادہ مر جائے تو دوسرا ٹھوکا رہ کر مر جاتا ہے تو محبت کا مادہ اللہ تعالیٰ نے فطرت میں رکھا ہے جس طرح نر اور مادہ میں اس نے محبت رکھی ہے اسی طرح مرد اور عورت میں رکھی ہے۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مرد اور عورت نَفْسٍ وَاحِدَہ ہیں۔جس طرح من و سلوی طعام واحد ہے اسی طرح مرد اور عورت نَفْسٍ وَاحِدَہ ہیں۔وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا۔اور اس کی جنس میں سے ہی جوڑا بنایا۔مرد کی جنس عورت ہے اور عورت کی جنس مرد مِنْهَا سے مراد مِنْ نَّفْسِهَا ہے۔عورت کا زوج مرد اور مرد کا زوج عورت ہے۔مرد عورت کی قسم سے اور عورت مرد کی قسم سے ہے۔اس آیت میں یہ بتایا کہ عورت کے زوج کا لفظ مرد کے لئے بولا جاتا ہے اور مرد کے زوج کا لفظ عورت کے لئے بولا جاتا ہے۔جیسے کہتے ہیں کہ جوتی کا جوڑا۔ایک پاؤں ہو تو کہتے ہیں اس کا دوسرا جوڑا کہاں ہے وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا۔پھر ہر مرد اور عورت کی آگے نسل چلائی۔وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْاَرْحَامَ - اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو جس کے ذریعے تم سوال کرتے ہو اور تقویٰ اختیار کرو اُس خدا کا جس نے تمہارے اندر محبت پیدا کی اور تمہاری اولاد کا سلسلہ جاری کیا۔بے شک تم اپنے ماں باپ کا بھی خیال رکھو مگر خدا کو کبھی نہ بھولو کیونکہ ماں باپ نے تو تم کو عارضی زندگی دی لیکن خدا نے تم کو دائی زندگی دی۔اسی طرح بے شک رشتہ داروں کا بھی خیال رکھو لیکن جس کا تعلق تمہارے ساتھ سب سے زیادہ ہے یعنی خدا ، اُس کا بھی خیال رکھو۔اِنَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا۔جس طرح ماں بچے کی نگران ہوتی ہے اسی طرح خدا تمہارا نگران ہے۔پس یہ خیال غلط ہے کہ مرد کوئی اور چیز ہے اور عورت کوئی اور چیز ہے۔جیسے مرد انسان ہے ویسے ہی عورت انسان ہے۔ہاں کاموں میں فرق ہے۔عورت بچہ جنتی ہے، بچے کی پرورش کرتی ہے ، مرد روزی کماتا ہے اور بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔یہ کاموں کا جو فرق ہے اس سے میرے دل میں کبھی بھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ بھی کوئی ایسی چیز ہے جو عورت کے درجہ کو کم کرنے والی ہے۔کاموں کے فرق مردوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔میں خلیفہ ہوں لیکن ہر مرد تو خلیفہ نہیں اور نہ میرے خلیفہ ہونے سے باقی احمدی مرد ہونے سے خارج ہو گئے۔کاموں کے فرق کی وجہ سے کوئی