انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 235 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 235

بعض اہم اور ضروری امور انوار العلوم جلد ۱۶ فائدہ کی چیز ہیں بلکہ ان کی اولادوں کے لئے بھی ضروری ہیں۔میں تو یہاں تک کوشش کرتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے ایک کتاب کی کئی کئی جلدیں مہیا کر کے رکھوں۔میرے دل پر یہ بوجھ رہتا ہے کہ میری اولا د خدا تعالیٰ کے فضل سے زیادہ ہے ایسا نہ ہو کہ سب کے لئے کتب مہیا نہ ہوسکیں۔میرے پاس بعض کتابوں کے تین تین چار چار نسخے ہیں۔میں نے چند روز ہوئے ” مسلم جو حدیث کی کتاب ہے منگوانے کو کہا۔مولوی نور الحق صاحب دو مختلف قسم کی کتابیں لائے کہ ان میں سے کونسی منگوائی جائے؟ میں نے کہا دونوں منگوا لیں بچوں کے کام آئیں گی۔تو کتابوں کا رکھنا اولاد کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ایک دن آئے گا کہ وہ دنیا میں نہ ہوں گے اُس وقت ان کی اولادیں ان اخبارات کو پڑھیں گی اور اپنے ایمان کو تازہ کریں گی۔بعد میں ان کے لئے ان کا حاصل کرنا مشکل ہوگا۔دیکھو آج پرانے "الفضل اور ریویو وغیرہ کے پرچے کس قدر مشکل سے ملتے ہیں۔کئی دوستوں نے مجھ سے بھی شکایت کی ہے کہ پرانے پر چے نہیں ملتے۔پس آج دوستوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور ان چیزوں کو خرید کر فائدہ اٹھانا چاہئے اور پھر اپنی اولادوں کے لئے ان کو محفوظ کر دینا چاہئے۔سلسلہ کے اخبارات میں سے ”الفضل روزانہ ہے۔جہاں کوئی فرد نہ خرید سکے وہاں کی جماعتیں مل کر اسے خریدیں۔مجلس شوریٰ میں بھی اس سال یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔کہ جن جماعتوں کے افراد کی تعداد میں یا اس سے زیادہ ہے وہ لازمی طور پر روزانہ الفضل خریدیں اور جس جماعت کے افراد کی تعداد میں یا اس سے کم ہو۔وہ الفضل‘ کا خطبہ نمبر یا فاروق خریدے۔فاروق بھی پیغامیوں، آریوں اور عیسائیوں وغیرہ کے متعلق بہت مفید مضامین لکھتا رہتا ہے۔”نور“ سکھوں اور ہندوؤں کے لئے ہے۔ہماری تبلیغ میں ہندوؤں کا حصہ ہے مگر نور کو چاہئے کہ اپنے دائرہ کو وسیع کرے۔اس سے محض غلط فہمیاں دُور کرنے کا ہی کام نہیں لینا چاہئے بلکہ اسے تبلیغی اخبار بنانا چاہئے۔بے شک تلخی نہ ہو وہ تو اسلام میں جائز ہی نہیں لیکن محبت اور پیار سے ہندوؤں اور سکھوں کو اسلام کی خوبیوں کی طرف توجہ دلانی چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ اسلام میں ان کا داخلہ جہاں ایک طرف سچائی کو قبول کرنے کا موجب ہوگا وہاں دوسری طرف ان کے آباء اور بزرگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے مترادف ہوگا۔اسی طرح ریویو" اردو اور انگریزی بھی اب بہتر ہیں میرا یہ مطلب نہیں کہ ابتدائی حالت سے بہتر ہیں۔اُس وقت تو