انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvii of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page xvii

۱۵ انوار العلوم جلد ۱۶ (۱۹) ممبران پنجاب اسمبلی کو ایک مخلصانہ مشورہ تعارف کا سرسکندرحیات صاحب کی وفات سے پنجاب کی سیاسی فضا میں ایک طوفان کی کیفیت پیدا ہو گئی اور صوبہ کا امن خطرہ میں پڑ گیا۔اس صورتحال کے پیش نظر حضرت مصلح موعود نے اس مضمون کے ذریعہ ممبرانِ اسمبلی کو بعض قیمتی اور مفید مشوروں سے نوازا۔یہ مضمون ۱۴ / جنوری ء کے الفضل میں شائع ہوا۔اس مضمون میں حضور نے ممبرانِ اسمبلی کو اپنے اندر اتحاد پیدا کرنے ، ذاتی مفادات کو ملکی اور قومی مفاد کے لئے قربان کرنے نیز پارٹی بازی ، جنبہ داری کو ترک کر کے اتحاد و اتفاق کو ہر دوسرے امر پر مقدم کرنے کی ہدایات دیں اور متنبہ فرمایا کہ اگر ایسا نہیں کریں گے تو اس کے بہت خطرناک اور بھیانک نتائج برآمد ہوں گے اور آپ اپنی اولادوں کی قبریں اپنے ہاتھوں سے کھودنے والے ہوں گے۔آخر پر آپ نے ممبرانِ اسمبلی کو یہ انتباہ بھی فرمایا کہ اگر کسی مہر نے اس موقع پر ذاتی دوستی کا لحاظ کیا اور اختلاف پیدا کرنے میں مدد کی تو جماعت احمد یہ اُس کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔