انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xiii of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page xiii

۱۱ انوار العلوم جلد ۱۶ ( ۱۳ ) ہمارا آئندہ رویہ تعارف کا یہ مضمون حضور نے کانگرس کی طرف سے ملک میں تعطل اور فساد پیدا کرنے کی دھمکی دینے پر تحریر فرمایا جو مؤرخه ۱۸ / اگست ۱۹۴۲ء کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوا۔اس مضمون میں حضور نے حکومت کی سابقہ روش اور پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں مشروط طور پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا کہ:- ”ہمارا آئندہ طریق عمل حکومت کے فیصلہ پر منحصر ہے۔اگر حکومت اس امر کا اعلان کر دے گی کہ تو بہ کا اعلان کئے بغیر وہ فتنہ پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی اور کانگرس سے ڈر کر اس سے صلح نہ کرے گی ، تو ہم پورے طور پر اس کا ساتھ دیں گے۔لیکن اگر وہ ایسا اعلان نہ کرے گی تو ہم اپنے قومی تعاون کو جنگی کوششوں تک محدود رکھیں گے۔“ آخر پر حضور نے احباب جماعت کو پیش آمدہ حالات میں ذہنی طور پر تیار رہنے کے لئے بعض ہدایات سے نوازا۔(۱۴) خدام الاحمدیہ سے خطاب مشتمل ہے جو حضور نے مجلس یہ مضمون حضرت مصلح موعود کے اُس روح پر ور خطاب خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالانہ اجتماع کے موقع پر مؤرخہ ۱۸ / اکتوبر ۱۹۴۲ء کو قادیان میں ارشاد فرمایا تھا۔حضور کا یہ خطاب ۷، ۸ نومبر ۱۹۴۲ ء کو روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔اس خطاب میں حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ خدام الاحمدیہ کا اصل کام نوجوانوں کی اخلاقی لحاظ سے تعلیم و تربیت کرنا، اُن کو باجماعت نماز کا عادی بنانا ، قرآن کریم کا ترجمہ سکھلانا، نیز نو جوانوں میں علمی ذوق پیدا کرنا ، اسی طرح خدام کو دنیا کے فیشنوں کی تقلید کرنے سے بچانا اور سادہ زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔ان امور کے متعلق حضور نے زریں نصائح فرمائیں۔