انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 101 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 101

انوار العلوم جلد ۱۶ سیر روحانی (۲) جا کر دشمن سے لڑو گے اور شیطان کو اُس کی غاروں سے کان سے پکڑ کر نکال دو گے اگر تم ایسا کرو گے تو تم یقیناً کامیاب ہو گے اور یقیناً تمہارا دشمن نا کامی کی موت مرے گا۔خلاصہ یہ کہ میں نے قرآن کریم کے ذریعہ سے ایک ایسا قلعہ دیکھا جو تمام قلعوں کے اصول کے خلاف تعمیر ہوا تھا مگر میں نے دیکھا کہ ہزاروں سال کا عرصہ بھی اس قلعہ کو کمزور نہ کر سکا بلکہ اس کی مضبوطی بڑھتی ہی گئی یہاں تک کہ وہ ساری دنیا کا مرجع ہو گیا اور میں نے کہا انسان ، بے وقوف انسان قطب شاہیوں کے گولکنڈہ کے قلعہ کو دیکھتا ہے اور اس پر تعجب کرتا ہے اور فتح پور سیکری کے قلعہ کو دیکھتا ہے اور اس پر حیران ہوتا ہے اور دہلی کے تُغلقوں کے قلعہ کو دیکھتا ہے اور اس پر واہ واہ کہتا ہے حالانکہ یہ قلعے سو دو سو سال بھی نہ گزار سکے اور اب ان کی مرمت کرنے والا بھی کوئی نہیں اور لوگ موجود ہیں جنھوں نے ان قلعوں کو فتح کیا مگر وہ اس حیرت انگیز قلعہ کے دیکھنے کی تکلیف گوارا نہیں کرتا اور اس کی تعمیر کی داد نہیں دیتا جو انجینئر نگ کے تمام معلومہ اصول کے خلاف پایا گیا۔فنِ حرب کے تمام اصول کے خلاف اس کے لئے مقام چنا گیا۔قیادت کے تمام اصولوں کے خلاف اس کی حفاظت کا انتظام کیا گیا ، پھر بھی وہ کھڑا رہا، کھڑا ہے کھڑا رہے گا۔إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالَی۔ا کودن: گند فہم۔مورکھ۔نادان بخاری کتاب الایمان باب اتباع الجنائز من الايمان ال عمران: ۹۷ ابوداؤد كتاب الصلوة باب اتخاذ المساجد فِي الدُّوَرِ البقرة: ١٢٦ اقرب الموارد الجزء الاول صفحہ ۹۷۔مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مَكَّةَ و المدينة مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ مطبوعه ۱۳۱۳ ھ مطبع ميمنة مصر الحجرات : ٨ ۱۲ محمد : ۵ ل ال عمران: ااا ال المائدة : ۵۵ اسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۲ صفحه ۲۲۵ مطبوعہ بیروت ۱۳۷۷ھ تاريخ الامم و الملوک لابی جعفر محمد بن جریر الطبری جلد ۴ صفحه ۴۶