انوارالعلوم (جلد 16)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 60 of 641

انوارالعلوم (جلد 16) — Page 60

سیر روحانی (۲) انوار العلوم جلد ۱۶ گی۔بیشک موسی کی بیوی نبی نہیں مگر نبوت کے انعام میں وہ بھی شریک ہو جائے گی۔بیشک داؤد کی بیوی نبی نہیں مگر داؤد کے انعام نبوت میں ان کی بیوی بھی شریک ہو جائے گی۔اسی طرح حضرت سلیمان کی بیویاں گو نبی نہیں مگر خدا انہیں وہی انعامات دے گا جو وہ سلیمان کو دیگا۔پھر میں نے انہیں کہا کہ تم تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہوا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گیارہ بیویاں اور تین بیٹیاں تھیں، گویا ایک مرد کے ساتھ چودہ عورتیں انعام میں شریک ہو گئیں یہ کس قدر وسیع فیضان ہے اللہ تعالیٰ کے انعامات کا اور کس طرح اس نے اپنی رحمت میں عورتوں کو ڈھانپ لیا ہے کہ نہ اس دنیا میں ان کی کوئی حق تلفی کی ہے اور نہ اگلے جہاں میں انہیں کسی انعام سے محروم رکھا ہے، حالانکہ عورتوں کی قوم اتنی مظلوم تھی کہ عرب لوگ روپوں کے بدلے اپنی ماؤں اور بیو یوں تک کو بیچ دیا کرتے تھے۔پس یہ مسجد کنویں کی منڈیر کا کام کرتی ہے یعنی وہ رسوم یا عادات یا اعمال جن سے لوگ تباہ ہوں اُن سے بچاتی اور گندگی کو اندر گر نے سے روکتی ہے۔قیام امن کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم (1) چھٹے مسجد امن کا موجب ہوتی ہے اور یہ مسجد ایسی ہے کہ جب اس کا نام ہی اسلام ہے اور اس کے ماننے والوں کا نام مسلم اور مسلم کے معنے ہی یہ ہیں کہ وہ ایسا شخص ہے جو دوسروں کو امن دیتا ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں۔الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ يَدِهِ وَ لِسَانِهِ کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور جس کی زبان کے شر سے ہر وہ شخص محفوظ ہوتا ہے جو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔اب میں تفصیل بتا تا ہوں کہ امن کن چیزوں سے برباد ہوتا ہے سو یا درکھنا چاہئے امن چار چیزوں سے برباد ہوتا ہے۔ا۔امن بر باد ہوتا ہے بدظنی سے۔۲۔امن بر باد ہوتا ہے ظلم سے۔۳۔امن بر باد ہوتا ہے غصہ کو اپنے اوپر غالب آنے دے ینے سے۔۴۔امن بر باد ہوتا ہے لالچ سے۔غرض دنیا میں جس قدر فسادات ہوتے ہیں وہ انہی چار وجوہ سے ہوتے ہیں یعنی یا تو