انوارالعلوم (جلد 16) — Page 586
انوار العلوم جلد ۱۶ ، ممبران پنجاب اسمبلی کو ایک مخلصانہ مشورہ کامیاب ثابت نہ ہوں تو چند ماہ کے تجربہ کے بعد پارٹی میں اُس ممبر کے خلاف ریزولیوشن پیش کیا جا سکتا ہے۔اگر اکثریت کی رائے اُس کے خلاف ہوگی تو وہ خود استعفاء دے دے گا یا وزیراعظم اسے استعفاء دینے پر مجبور کر دے گا۔لیکن نیا انتخاب پھر بھی وزیر اعظم کے ہی ہاتھ میں چھوڑ نا پڑے گا کیونکہ جس پر کام کی ذمہ داری ہوا سے اپنے مذاق کے آدمی چنے کا اختیار دینے ہی میں کامیابی کی کلید ہوتی ہے۔اور جمہوری حکومتوں کے تجربہ نے اس امر کی ضرورت اور اہمیت کو اس حد تک ثابت کر دیا ہے کہ اس کا انکار کسی صورت میں درست نہیں۔آپ لوگوں کی طرف اس وقت سارے ملک کی نظریں دیانت داری کے امتحان کا وقت ہیں لوگ دیکھ رہے ہیں کہ آپ کس حد تک ملک کی خیر خواہی اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ذاتی دوستیوں یا لحاظ کا یہ وقت نہیں اگر کوئی شخص آپ سے استدعا کرتا ہے کہ ذاتی دوستی یا اپنے فائدہ کے مد نظر آپ وزیر اعظم پر زور دیں کہ وہ اسے وزیر یا نائب وزیر منتخب کریں تو سمجھ لیں کہ آپ کی دیانتداری کے امتحان کا وقت آ گیا ہے۔اس دوست سے صاف کہہ دیں کہ میری ذاتی جائداد آپ کی ہے میں اپنے مال کو آپ کے لئے قربان کر سکتا ہوں مگر قوم کی امانت آپ کے سپرد نہیں کر سکتا۔اگر آپ ایسا کریں گے تو خدا تعالیٰ آپ پر راضی ہو گا اور آئندہ نسلیں آپ کے نام کو عزت سے دیکھیں گی۔وہ دوست ممکن ہے آپ کا دشمن ہو جائے مگر خدا تعالیٰ آپ کا دوست ہو جائے گا اور یہ سودا آپ کو ہرگز مہنگا نہ پڑے گا۔میں نے خود اس پر عمل کیا ہے اور بعض دوست جنہوں نے اس بارہ میں مجھ صحیح طریق عمل سے مدد طلب کی ہے انہیں صاف کہہ دیا ہے کہ میں کسی پرو پیگنڈا میں اُن کا یا کسی کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں۔ہاں میں اس کے لئے بالکل تیار ہوں کہ اگر وزیر اعظم صاحب کو مسلمانوں کی اکثریت قابلِ اعتماد نہیں سمجھتی اور یونینسٹ پارٹی کے اجلاس میں یا خالص مسلمانوں کے اجتماع میں ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پاس کر دیا جائے تو مسلمانوں کی اکثریت کا ساتھ دوں۔مگر ان کی جگہ جو بھی دوسرا شخص ہو میری رائے یہی ہوگی کہ اسے اپنے ساتھی چننے کا پورا اختیار ہونا چاہئے ورنہ فساد کا دروازہ بند نہ ہوگا اور حرص اور لالچ اور رشوت اور سفارش کی گرم بازاری رہے گی۔مضحکہ انگیز حرکات کی مثال اس قسم کی حرکات کا سخت بُرا اثر پڑتا ہے اور قوم بدنام ہو جاتی ہے میں ایک گزشتہ تجربہ آپ کو بتا تا ہوں ایک موقع