انوارالعلوم (جلد 16) — Page 579
۱۰۶ نظام تو انوار العلوم جلد ۱۶ لینن ولیڈ مرالیچ:Lenin-Vladimir Ilyich (۲۲ اپریل ۱۸۷۰ ء تا ۲۱ / جنوری ۱۹۲۴ ء )۔روسی سیاستدان - ۱۸۸۷ء میں ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کازان یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے داخلہ لیا لیکن جلد ہی طلباء کی انقلابی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لینے کی بناء پر گرفتار کر لیا گیا۔۱۸۸۸ء میں رہائی ملی۔۱۸۹۷ء میں اسے جلا وطن کیا گیا۔جلاوطنی کے دوران ” روس میں سرمایہ داری کی نشو ونما کتاب مکمل کی۔۱۹۱۴ ء میں سوئٹزر لینڈ چلا گیا۔۱۹۱۷ ء میں روس میں مطلق العنان حکومت کو شکست ہوئی اور ۷ نومبر ۱۹۱۷ ء کو لینن کی صدارت میں روسی حکومت کے قیام کا اعلان ہوا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۶۲ ، ۱۳۶۳ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لا ہور ) لوڈن ڈروف امیریش dendroff Erich (۱۸۶۵ ء۔۱۹۳۷ ء )۔جرمن جرنیل۔پہلی عالمی جنگ میں ہنڈن برگ (Hindenburg) کے ماتحت کماندار اعلیٰ ہونے کی حیثیت سے اُن فتوحات کا بڑی حد تک ذمہ دار تھا جو اس کے بالا دست سے منسوب ہوئیں۔میونخ میں ہٹلر کے بلوہ بیئر ہال ( ۱۹۲۳ء) میں اپنی دوسری بیوی کے اشتراک سے اس نے آریائی مسلک کی بنیاد رکھی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۳۳۴ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لا ہور ) سٹالن : روسی کمیونسٹ آمر۔اس کا اصل نام زد گشو بلی تھا۔انقلابی تحریک میں شامل ہونے کے بعد اس نے سٹالن ( مردِ آہن ) کا لقب اختیار کیا۔پادری بننے کے لئے تعلیم حاصل کی مگر مارکسی ہو گیا اس لئے درس گاہ سے خارج کیا گیا۔۱۹۴۵ ء میں مالوٹوف کو معزول کر کے وزارتِ عظمیٰ سنبھالی۔روس پر ہٹلر کے حملہ کے بعد اس نے فوجی قیادت بھی سنبھال لی۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا ، جلد ا صفحہ ۷۳۹، مطبوعہ ۱۹۸۷ ء لا ہور ) مولوٹوف میخانو وچ Moloto Mikhailovich (۱۹۰ - ۱۹۸۶ء) روی سیاستدان۔۱۹۰۶ ء میں بالشویک پارٹی میں شمولیت کی۔۱۹۳۰ ء تا ۱۹۴۱ء روسی پارلیمنٹ کے رکن رہے۔۱۹۴۶ء تا ۱۹۴۹ ء روسی وزیر خارجه، ۱۹۵۳ء تا ۱۹۵۷ ء روس کے وزیر اعظم رہے، ۱۹۵۶ء تا ۱۹۵۷ء کچھ مدت کے لئے وزیر مملکت بھی رہے۔الانعام : ۱۲ 1 (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۹۴۶ مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لاہور ) استثناء باب ۲۳ آیت ۱۹ ، احبار باب ۲۵ آیت ۳۵ تا ۳۷۔ا،۱۱ استثناء باب ۱۵ آیت ۱۲ ۱۲ استثناء باب ۲۰ آیت ۱۰ تا ۱۷ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی صفحہ ۲۵۷ مطبوعہ ، ۱۸۷۰ مرزا پور۔گلیوں باب ۳ آیت ۱۰ تا ۱۳